کراچی (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے گورنر ہاو¿س کراچی میں مسلم لیگ (ق) سندھ کے 30 رکنی وفد نے صوبائی جنرل سیکریٹری مطیع الرحمن کی قیادت میں ملاقات کر کے (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔شہبا ز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کی بحالی نواز شریف کی بصیرت کا ثبوت ہے۔ پیر کومسلم لیگ (ق) کے رہنماو¿ں نے شہباز شریف سے ملاقات میں ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ شہبازشریف نے مسلم لیگ (ق) کے رہنماو¿ں کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح کے لیے ہے، ہم مل کر کراچی سمیت پورے صوبہ سندھ کو بہتر بنائیں گے۔وفد میں مہدی حسین شاہ ،عبدالغفور، طارق آرائیں، مختلف یونین کونسلوں کے صدور، احمد حسین، آصف قریشی اور دیگر شامل تھے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) سندھ کے قائمقام صدر شاہ محمد شاہ کی قیادت میں وفد نے شہباز شریف سے ملاقات کی۔ شہبازشریف نے لیگی رہنماو¿ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیاری اور بلدیہ ٹاو¿ن کے جلسوں میں لوگوں کا بے پناہ جوش دیکھ کر اچھنبا ہوا، کراچی میں پانی کا کے 4 منصوبہ، توانائی ، سڑکوں اور موٹروے نوازشریف کے منصوبے ہیں، جن پر تیزی سے کام جاری ہے۔ شاہ محمد شاہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ایک ہفتے میں جس طرح سندھ میں ڈبل انٹری ڈالی ہے مخالف جماعتیں اس سے پریشان ہو گئی ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

