ویلنسیا (ویب ڈیسک ) وینزویلا کے شہر ویلنسیا کے ایک پولیس اسٹیشن میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی اور آگ لگنے کے واقعے میں 68 افراد ہلاک ہوگئے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حکام نے بتایا کہ ویلنسیا کے پولیس اسٹیشن میں گزشتہ شام ایک قیدی نے پولیس اہلکار کی ٹانگ پر گولی ماری، جس کے بعد تھانے میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس اسٹیشن کے اندر آگ بھڑک اٹھی، جس پر بعدازاں قابو پالیا گیا۔تاہم ہنگامہ آرائی اور آگ لگنے کے نتیجے میں 68 افراد ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب تھانے کے باہر جمع ہونے والے قیدیوں کے اہلخانہ کو پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کرکے منتشر کیا، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔واضح رہے کہ وینزویلا کی جیلوں میں بدنام زمانہ قیدی بھرے پڑے ہیں، جہاں ہتھیار اور ڈرگز کا استعمال عام ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

