فیس بک پر بڑی تعداد میں دوستی کے پیغامات سے پریشان افراد کیلئے فیس بک انتظامیہ نے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔دیگر سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس کی طرح فیس بک انتظامیہ بھی اپنے فیچرز کو مزید بہتر بنانے کیلئے دن رات کوششوں میں مصروف رہتی ہے اور صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنے کیلئے اپنے فیچرز میں تبدیلی لانے پر ہر وقت کام کرتی رہتی ہے۔ فیس بک انتظامیہ ان دنوں ایک نئے فیچر پر کام کررہی ہے جو فیس بک پر دوستی کے پیغامات بھیجنے سے متعلق ہے۔فیس بک استعمال کرنے والے تقریباً تمام لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک وقت میں ہزاروں کی تعداد میں دوستی کے پیغامات بھیجے جاسکتے ہیں اور صارفین ایک وقت میں 5000 افراد کو اپنی فرینڈ لسٹ میں شامل کرسکتے ہیں۔ البتہ اگر فیس بک پر دوستوں کی تعداد 5000 سے تجاوز کرجائےتو صارف مزید دوستوں کو اپنی لسٹ میں شامل نہیں کرسکتے جس کی وجہ سے انہیں اپنی لسٹ میں شامل دوستوں کو فرینڈ لسٹ سے ہٹانا یا”ان فرینڈ“کرنا پڑتا ہے۔فیس بک انتظامیہ نے صارفین کی اس مشکل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اگر کوئی صارف، کسی شخص کی جانب سے بھیجی جانے والی دوستی کی درخواست (فرینڈ ریکویسٹ) کا پیغام 14 دن تک قبول نہ کرے تو اس کا نوٹیفکیشن خودبخود ختم ہوجائے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

