Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

کس کی کتنی آف شور کمپنیاں ؟ ؟ جہانگیر ترین ، علیم خان ، زلفی بخاری کے علاوہ شہباز شریف کی ساس بارے بھی ایسی خبر آ گئی کہ سب ششدر رہ گئے

By adminمارچ 14, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

خیبرپختونخوا (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت سے تعلق رکھنے والا سیف اللہ خاندان برطانیہ میں سب سے زیادہ آف شور اثاثوں کا مالک ہے، پاکستان میں کوئی دوسرا پاکستانی سیاستدان یا صنعت کار، سیف اللہ خاندان کے مقابلے اتنی مالیت کے اثاثے نہیں رکھتا۔ تحقیقات کے مطابق سیف اللہ خاندان کا ایک فارم ہاو¿س برطانیہ کے شہر ہیمشپائر کے سرسبز و شاداب علاقے برام شیل پارک میں واقع ہے جسے 1996 میں 8 لاکھ 65 ہزار پاو¿نڈ (13 کروڑ 32 لاکھ روپے) میں ایکوا نومینیز لمیٹڈ کے ذریعے خریدا گیا۔فارم ہاو¿س میں چھ بیڈ رومز، 7 کمروں پر مشتمل مہمان خانہ، پانچ باتھ رومز اور بہت بڑے رقبے پر پھیلی زرعی زمین شامل ہے۔فارم ہاو¿س کو مہینے کی بہترین پراپرٹی قرار دیتے ہوئے برطانیہ کی مصنفہ انشتاشیہ برنہارڈٹ نے لکھا کہ فارم ہاو¿س میں وسیع سوئمنگ پول، ٹینس کورٹ سمیت ہرن اور جنگلی حیات کے لیے بڑی جگہ مختص ہے‘۔برطانیہ کے لینڈز ریکارٹ کے مطابق فارم ہاو¿س ہزار گز پر تعمیر ہے اور ساتھ ہی 334 ایکٹر کا رقبہ زرعی زمین پر مشتمل ہے، 2013 میں مذکورہ فارم ہاو¿س کی قیمت 80 لاکھ اسٹرلنگ پاو¿نڈ (1 ارب 23 کروڑ روپے) تھی جبکہ اس کی موجودہ مالیت 1 کروڑ اسٹرلنگ پاو¿نڈ (1 ارب 54 کروڑ روپے) ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آف شور جائیداد کے مالکان کے لیے ضروری نہیں کہ وہ ثابت کریں کہ انہوں یہ رقم کس کمپنی، شخص یا ادارے سے قانونی یا غیر قانونی طریقے سے حاصل کی۔ سیف اللہ خاندان کی ملکیت سے منسوب فارم ہاو¿س کا رقبہ اور مالیت سابق صدر آصف علی زرداری کے سرے محل کے برابر ہے جو 355 ایکٹر اراضی پر مشتمل ہے۔فارم ہاو¿س کی خریداری کے محض دوسال بعد ہی سیف اللہ خاندان کی جانب سے وسطی لندن میں 1998 میں 5 لاکھ اسٹرلنگ پاو¿نڈ (7 کروڑ 70 لاکھ روپے) سے ٹیرس ہاو¿س خریدا گیا تھا۔برطانیہ لینڈ رجسٹری کے ریکارڈ سے واضح ہے کہ ایکوا نومینیز لمیٹڈ نے سینٹرل لندن میں البیانواسٹریٹ پر پراپرٹی خریدی، اس کے علاوہ آف شور کمپنی ’یو کے پراپرٹی انویسمنٹ لمیٹڈ‘ کی جانب سے سیف اللہ خان کے لیے ویسٹ منسٹر برج میں قائم پارک پلازہ کی 13ویں منزل کا فلیٹ خریدا گیا تاہم فلیٹ کی اصل قیمت کے بارے میں علم نہیں لیکن ستمبر 2016 میں اسی منزل پر فروخت ہونے والے دوسرے فلیٹ کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار اسٹرلنگ پاو¿نڈ ( 66 کروڑ 23 لاکھ روپے) تھی۔ایکوا ٹرسٹ کمپنی لمیٹڈ کے ذریعے اسی گروپ کی ویسٹ میڈ لینڈ کے علاقے ورایسٹر میں تین جائیدادی ہیں جس میں سے دو سینٹ مارٹین پیلس میں اور ایک سٹی والاز روڈ پر قائم ہے۔سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان کی آف شور کمپنی نے سوٹن میں پارکنگ کی جگہ خریدی۔ریکارڈ میں کہیں ثابت نہیں کہ رہائشی یا کمرشل پراپرٹی آف شور کمپنیوں کی ملکیت ہیں اور آف شور کمپنیاں سیف اللہ خاندان کی ملکیت ہیں تاہم پاناما پیپرز تحقیقات میں آف شور کمپنیوں کا تعلق سیف اللہ سے ثابت ہوتا ہے۔صرف سیف اللہ خاندان ہی ان پاکستانیوں میں شمار نہیں جس کے ہیمشپائر میں فارم ہاو¿س ہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیرترین کے بھی فارم ہاو¿س وہاں موجود ہیں۔پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری جنرل اسی علاقے میں ہیڈے ہاو¿س کے مالک ہیں، انہوں نے یہ گھر شینی ویو لمیٹڈ نامی آف شور کمپنی کے ذریعے 2005 میں 10 لاکھ 20 ہزار اسٹرلنگ پاو¿نڈ (15 کروڑ 71 لاکھ روپے ) میں خریدا۔پی ٹی آئی کے دوسرے رہنما علیم خان بھی سینٹرل لندن میں 3 جائیدادوں کے مالک ہیں جس میں ایک پارک ویسٹ میں 5 ویں فلور پر ایک کمرے کا فلیٹ، جو جولائی 2007 میں 3 لاکھ پاو¿نڈ (4 کروڑ 62 لاکھ روپے) میں خریدا گیا، بعدازاں ویسٹ پارک کے دو فلیٹس جون اور اگست 2017 میں تقریباً 5-5 لاکھ پاو¿نڈ میں فروخت کیے گئے۔علیم خان برطانیہ میں ماربل اریچ اپارٹمنٹ میں ایک اور فلیٹ کے مالک ہیں جو انہوں نے آف شور کمپنی کے ذریعے اگست 2002 میں 2 لاکھ 20 ہزار پاو¿نڈ (3 کروڑ 38 لاکھ روپے) میں خریدا جبکہ اسی اپارٹمنٹ میں دو فلیٹس گزشتہ سال 4 لاکھ 95 ہزار پاو¿نڈ (7 کروڑ 62 لاکھ روپے) اور دوسرا فلیٹ 4 لاکھ 15 ہزار پاو¿نڈ (6 کروڑ 39 لاکھ روپے) میں فروخت کیے۔علیم خان کی تیسری آف شور پراپرٹی محض چھ ماہ قبل 4 لاکھ 5 ہزار پاو¿نڈ (6 کروڑ 23 لاکھ روپے) میں خریدی گئی۔پی ٹی آئی کے ہمدرد زلفی بخاری بھی سینٹرل لندن میں دو مہنگے ترین آف شور جائیداد کے مالک ہیں، اینیس مور گارڈن میں ان کے فلیٹس کی مالیت کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایک فلیٹ جولائی 2008 میں 9 لاکھ 49 ہزار 950 پاو¿نڈ (14 کروڑ 63 لاکھ 70 ہزار روپے) میں فروخت ہوا۔مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ساس ثمینہ درانی بھی سیںٹرل لندن میں آف شور جائیداد کی مالکن ہیں۔انہوں نے ستمبر 2002 میں 4 لاکھ 80 ہزار پاو¿نڈ (7 کروڑ 39 لاکھ روپے) میں پراپرٹی خریدی جس کی موجودہ مالیت 10 لاکھ پاو¿نڈ سے زائد بتائی جاتی ہے۔

admin

Keep Reading

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل

ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی نوجوان کا دھماکا: ایلون مسک کی اسپیس ایکس ‘کرسر اے آئی’ کو 60 ارب ڈالر میں خریدنے کو تیار

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.