لاہور(ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان نے احد چیمہ کی گرفتاری پر افسران کو احتجاج سے روک دیا جب کہ پنجاب اسمبلی میں نیب کے خلاف قرارداد پر بھی برہمی کا اظہار کیا ہے۔آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن: سابق ڈائریکٹر ایل ڈی اے گرفتار نیب نے 21 فروری کو کارروائی کرتے ہوئے لاہور ڈویلمپنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کی 32 کنال اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر گرفتار کیا تھا۔احد چیمہ کی گرفتاری پر پنجاب حکومت اور بیورو کریسی نے سخت رد عمل کا اظہار کیا جب کہ بیورو کریسی کی جانب سے قلم چھوڑ ہڑتال کی بھی دھمکی دی گئی۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعتسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے احد چیمہ کی گرفتاری پر افسران کو احتجاج سے روک دیا جب کہ انہوں نے حکم دیا کہ کوئی افسر احتجاج نہیں کرےگا، جسےاستعفیٰ دینا ہے وہ دے دے اور جسے بلایا جائے، وہ تعاون کرے۔احد چیمہ کی گرفتاری کیخلاف احتجاج پر پنجاب کی بیوروکریسی میں پھوٹ پڑگئیچیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ یہ احد چیمہ کون ہیں اور آج کل کہاں ہے؟ اس پر ڈی جی ایل ڈی اے نے جواب دیا کہ احد چیمہ قائداعظم پاور پلانٹ کے سی ای او ہیں اور نیب کی حراست میں ہیں۔جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ گریڈ 19 کی کیا تنخواہ ہےاور احدچیمہ کتنے لیتے تھے؟ چیف سیکریٹری صاحب بتائیں، احدچیمہ کتنی تنخواہ اور مراعات لیتےہیں؟احمد چیمہ کی سروس پروفائل اور مراعات کا ریکارڈ طلبچیف سیکریٹری نے عدالت کو بتایا کہ ڈی ایم جی افسران ایک لاکھ تنخواہ لیتے ہیں اور احد چیمہ 15 لاکھ روپے کے قریب تنخواہ لے رہے تھے۔عدالت نے احد چیمہ کا سروس پروفائل اور تنخواہوں اور مراعات کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے احد چیمہ کی گرفتاری پر پنجاب اسمبلی میں نیب کے خلاف قرارداد پاس ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اسمبلی سے احد چیمہ کےحق میں کیسےقرارداد پاس ہوئی؟ کس حیثیت سے نیب کےخلاف قرارداد منظور کرائی گئی، ایسے تو قرارداد آجائےگی کہ سپریم کورٹ نہیں بلا سکتی۔کیا سپریم کورٹ بلائے تو اس کیخلاف قرارداد منظور کرلی جائیگی؟ چیف جسٹسجسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اپنے سیاسی باسز کو کہہ دیں کہ پھر سپریم کورٹ کے خلاف بھی قرارداد منظور کرا لیں، کیا سپریم کورٹ بلائے تو اس کے خلاف قرارداد منظور کرلی جائے گی۔چیف جسٹس پاکستان نے احد چیمہ کے کیس کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کرلیاپنے ریمارکس میں انہوں نے کہا کہ نیب کو کوئی بھی ہراساں نہیں کرے گا اور نیب کو واضح کردینا چاہتا ہوں کہ کسی کو ہراساں نہ کرے، اگر نیب کسی کو طلب کرے تو وہ پیش ہو۔واضح رہےکہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں احد چیمہ کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری پر نیب کے خلاف اور احد چیمہ کے حق میں قرار منظور کی گئی تھی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

