Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

شہباز شریف نے فیصل سبحان کے وجود سے انکار میں ڈیڑھ برس کیوں لگایا؟عمران خان نے سب راز فاش کر دئیے

By adminمارچ 2, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ ملک مےں الزام تراشی ،ہر کسی کو رگےدنے اورجھوٹ بولنے کے خطرناک رحجان کی طرف لےجانا اورگوےبلز کی اس تکنےک کو دہراناکہ’ اتنا جھوٹ بولو کہ وہ سچ ثابت ہوجائے ‘ےہ خطرے کی گھنٹی ہے ۔قوم کے نونہالوں اورنوجوانوں کو صحےح اورسچائی کے راستے سے ہٹا کر غلط بےانی اورجھوٹ بولنے کی طرف لگانا قوم کے ساتھ بڑی دشمنی ہے ۔عمران نےازی نے دن رات جھوٹ بول کرقوم کا قےمتی وقت بربادکر کے بڑا ظلم اورزےادتی کی ہے ،وہ پوری ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بولتے ہےں،الزامات لگاتے ہےں،دروغ گوئی کرتے ہےں لےکن اس پر ذرا ندامت محسوس نہےں کرتے۔کرکٹ کے کھلاڑی ہونے کے ناطے اگر وہ اس طرح کی غلط بےانی اور جھوٹ بولتے رہےں گے تو بال ٹمپرنگ کے حوالے سے الزامات پر لوگ قےاس آرائےاں کرےںگے جو لمحہ فکرےہ اورقومی وقار کے منافی ہے۔قومی وقار اور عزت پر ہر چیزقربان ہے لیکن دن رات جھوٹ بول کر اسے خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ عمران نیازی نے مجھ پر فیصل سبحان جیسے دیومالائی کردار تخلیق کر کے مجھ پر ایک نیا الزام لگایا ہے ۔ ایک ٹی وی چینل نے بھی اس معاملے پر ہرزہ سرائی کی ۔ میں نے اس کا اسی دن نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا کہ ”Put up or shut up“اور آج یہی بات میںعمران نیازی سے کہتا ہوںکہ ”پٹ اپ یا شٹ اپ“ ”Put up or shut up“)جس کا مطلب ہوتا ہے کہ” ثبوت لا¶ یا زبان کو لگام دو“ )۔میں نے اس ٹی وی چینل کے خلاف برطانیہ میں مقدمہ کیا ہے اور وہاں ایک لا ءکمپنی کی خدمات بھی حاصل کی ہیں ۔ برطانیہ میں مقدمہ کرنے کا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ مجھے اپنی عدالتوں پر اعتماد نہیں لیکن ہمارے ہاں ہتک عزت کے مقدمات کے فیصلے کرنے کا نظام سست روی کا شکارہے ۔ زندگیاں گزر جاتی ہیں لیکن ان مقدمات کے فیصلے نہیں ہو پاتے، اسی لئے میں نے اے آروائی کے خلاف برطانیہ میں قانونی چارہ جوئی کی ہے ۔ وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے آج ماڈل ٹا¶ن میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی ایک الزام لگاتے ہیں تو اس کا جواب دیتے ہیں اور نہ اسے دہراتے ہیں بلکہ ایک نیا الزام لگا دیتے ہیں ۔ پہلا الزام انہوںنے لگایا کہ لاہور میٹروبس منصوبے پر 70 ارب روپے لاگت آئی ہے ۔ ہم نے اس الزام کی تردید کی اور اسے چیلنج کیا۔ ہمیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ عمران نیازی پیدائشی جھوٹا ہے اس لئے ہم نے اسے قرینے سے جواب دیا۔ ہم نے کہا کہ میٹرو بس کے منصوبے پر 30 ارب روپے لاگت آئی ہے اور اس بات کی کسی بھی فورم سے تحقیق کروالیں لیکن عمران نیازی 70 ارب روپے کا راگ الاپتے رہے۔ میں نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سے رابطہ کیا اور ادارے کے بورڈ ممبران سے میٹنگ کی ۔ اس بورڈ کے ممبران میں سابق جج ناصرہ اقبال بھی شامل تھیں جن کے صاحبزادے آج بھی پی ٹی آئی میں موجود ہیں ۔ ادارے میں عمران خان صاحب کو بھی بلایا گیا لیکن وہ نہیں آئے ۔ پھر ادارے نے تمام ریکارڈ چیک کر کے فیصلہ دیا کہ اس منصوبے پر 30 ارب روپے لاگت آئی ہے ۔ نیازی صاحب نے دوسرا الزام جاوید صادق نامی شخص کے حوالے سے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کاغذ لہراتے ہوئے لگایا کہ جاوید صادق میرا فرنٹ مین ہے اور مجھ پر 27 ارب روپے کی کرپشن کا الزام لگایا۔ میں نے انہیں نوٹس بھجوایا جس کے جواب کا آج بھی انتظار ہے ۔ جاوید صادق ایک سابق فوجی ہے اور میرے ان کے ساتھ اچھے تعلقات رہے ہیں ۔کسی کے ساتھ تعلقات ہونا کوئی جرم نہیں ۔ 27 ارب تو کیا اگر 27 دھیلے کی کرپشن ہو تو یہ جرم ہے ۔ خان صاحب نے میرے اس نوٹس کا بھی جواب نہ دیا۔ پھر خان صاحب نے الزام لگایا کہ میں نے پانامہ کے کیس میں ان کی یلغارروکنے کے لئے انہیں 10 ارب روپے رشوت کی پیشکش کی ۔ میں نے انہیں پھر نوٹس بھجوایا اور ہتک عزت کا دعوی دائر کیا لیکن کوئی جواب نہ آیا۔ ان مقدمات میں جتنی بھی پیشیاں ہوئیں ان میں نہ تو خان صاحب آئے اور نہ ہی ان کے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے۔ بابر اعوان لوٹ مار اور کرپشن کا وہ کردار ہے جسے جج رحمت حسین جعفری نندی پور منصوبے میں کرپشن کا ذمہ دار ٹھہرا چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ الزام لگائیں اور اس کا جواب بھی نہ دیں اور عدالتیں بلائیں تو اس میں پیش نہ ہوں، اس طرح قوم کو قائد و اقبال کے افکار کے مطابق نہیں ڈھا لا جا سکتا۔ الزامات اور جھوٹ پر احساس ندامت بھی نہ ہو اور جب عدالتیں بلائیں تو پیش بھی نہ ہو ں۔ خدا را اس روش کو بدلیں اور قوم پر رحم کریں ۔ خان صاحب نے جھوٹ کا آخری وار سبحان نامی شخص کا کردار تراش کر کیا۔ میں نے پتوکی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عدالت عظمی کے چیف جسٹس سے درخواست کی تھی کہ معاملے کی تحقیقات کیلئے ایک فل بنچ بنا دیں تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔ آج میں ایک بار پھر عدالت عظمی کے چیف جسٹس سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ خود فل بنچ بنائیں یا ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں فل بنچ بنا دیں ۔میں آج عدل کی زنجیر کو ایک بار پھر ہلاتا ہوں کہ ایک فل بنچ بنا کر اس ایک جھوٹ کا نہیں بلکہ خان صاحب نے میری ذات پر جتنے الزامات لگائے ہیں سب کی تحقیقات کی جائیں۔ خدا نحواستہ اگر یہ بنچ میرے خلاف فیصلہ دے دے اور مجھ پر لگائے گئے الزامات درست ثابت ہو جائیں تو میں قوم سے معافی مانگ کر ہمیشہ کیلئے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لوں گالیکن اگر خان صاحب جھوٹ ثابت ہو جائے تو انہیں چاہیے کہ وہ کسی درگاہ میں بیٹھ کر تربیت حاصل کریں ۔انہیں جان لینا چاہیے جھوٹ اور یوٹرن کی بنیاد پر قوم کی رہنمائی نہیں کی جا سکتی ۔ انہوںنے کہا کہ 30 اکتوبر 2011 ءمیں خان صاحب نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ کبھی جھوٹ نہیں بولوں گا۔ اس بات کو دو سال گزرے تھے کہ خان صاحب نے سات قسمیں کھائیں جن میں پہلی قسم یہ تھی کہ کبھی جھوٹ نہیں بولوں گا لیکن وہ مسلسل قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں ۔ میں نے ان کے پانچ جھوٹوں اور الزامات کی لڑی گنوا دی ہے ۔ اس کا فیصلہ ما سوائے ججز کے کوئی اور نہیں کر سکتا۔چینی سیکورٹی کمیشن اور پاکستان کی سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن نے 30 اگست 2017 ءکو اپنی جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بھی عمران نیازی کے الزام کو غلط ثابت کیا ہے ۔ اس پریس ریلیز میں چینی سیکورٹی کمیشن نے واضح طور پر کہا ہے کہ سی ایس آر سی نے اس معاملے میں کسی سرکاری یا غیر سرکاری پاکستانی شہری سے کوئی تفتیش نہیں کی ۔ پریس ریلیز میں یہ بھی کہا گیا کہ یابیٹ نامی چینی کمپنی کا ملتان میٹرو سے کوئی تعلق نہیں ۔نیازی صاحب کہتے ہیں کہ سبحان نامی شخص نے چینی وفد کو انٹرویو دیا ۔ حالانکہ پریس ریلیز کے مطابق چین کا کوئی وفد پاکستان نہیں آیا اور نہ ہی کسی شخص کا انٹرویو کیا گیا۔ پاکستان کی ایس ای سی پی نے مزید کہا کہ کیپٹل انجینئرنگ اینڈ کنسٹرکشن کمپنی نام کا کوئی ادارہ ہمارے پاس رجسٹرڈ نہیں ہے اور جس گمنام شخص کا ذکر کیا جا رہا ہے اس کی تحقیق نہیں ہو سکتی۔ وہ آدمی موجود ہی نہیں تحقیق کیسی۔ عمران نیازی کے دعو¶ں کا اس سے بڑا کھوکھلا پن اور کیا ہو سکتا ہے ۔ میں نوجوانوں سے ملتمس ہوں کہ وہ بے شک مجھے مسترد کر دیں مگر ایک ایسا شخص جس نے کرکٹ کی دنیا میں ورلڈ کپ جیتا ہواور وہ دن رات جھوٹ بولے ، دروغ گوئی کرے اور غلط بیانی کرے اس کا بھی احتساب ضرور کریں ۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی ملتان میٹرو کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کی تردید کی اورچینی کمپنی کو 6 لاکھ ین جرمانہ کیا اور اسے بلیک لسٹ بھی کر دیا۔ کمپنی کے سی ای او مسٹر لو کو بھی 3 لاکھ ین جرمانہ کیا گیا۔ اس یابیٹ نامی چینی کمپنی نے کھلے عام معافی بھی مانگی ۔ میں خان صاحب سے پوچھتا ہوں اب کونسا انہیں ثبوت چاہیے جو میں پیش کروں۔ ایک اللہ تعالی کی عدالت ہے جہاں سزا اور جزا کا نظام موجود ہے وہاں فیصلہ ہو گا اور ایک عوام کی عدالت ہے وہ بھی فیصلہ کرے گی ۔ عدالت عظمی اور عدالت عالیہ بھی ایک فورم ہے ۔ میں اس فور م کا دروازہ ایک بار پھر کھٹکھٹا رہا ہوں تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو ۔ انہوںنے کہا کہ کرپشن نیازی صاحب کا مسئلہ نہیں اور اگر کرپشن ان کا مسئلہ ہوتا تو وہ نندی پور کرپشن کے میگا سکینڈل پر خاموش نہ رہتے۔ اس سکینڈل پر عدالت عظمی کے جج بابر اعوان کو کرپشن کا ذمہ دار ٹھہرا چکے ہیں ۔ کیا کبھی انہوں نے بابر اعوان کا نام لیا ؟ وہ کرپشن کے خلاف بات کرتے ہیں لیکن کرپٹ بابر اعوان ان کی گود میں بیٹھے ہیں ۔ یہ قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے ۔ مشرف جسے خان صاحب نجات دہندہ کہتے تھے ان کے دور میں چنیوٹ کے معدنی ذخائر پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ ہم نے اس کے خلاف عدالتوں میں جنگ جیتی اور قوم کے اربوں روپے بچائے۔ انہوںنے کہا کہ پہلے مرحلے میں چنیوٹ میں 400 ارب روپے کے ذخائر دریافت ہو چکے ہیں ، دوسرے مرحلے پر کام شروع ہو چکا ہے ۔ لاہور ہائی کورٹ کے جج نے نیب کو ہدایت کی تھی کہ اس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے لیکن افسوس کہ نیب نے اسے کلین چٹ دے دی۔ انہوںنے کہا کہ مشرف کے سیکرٹری کے بھائی کی جعلی کمپنی کو چنیوٹ کے ذخائر کی تلاش کا ٹھیکہ دیا گیا ۔ ہم اگر اس کے خلاف بروقت کارروائی نہ کرتے تو قوم کا اربوں روپے کا خزانہ لٹ چکا ہو تا۔ کیا نیازی صاحب نے اس کے بارے میں بھی کبھی آواز اٹھائی ۔ ای او بی آئی میں 40 ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا جس کے ذمہ دار ظفر گوندل تھے جو سابق وفاقی وزیر نذر گوندل کے بھائی تھے ۔قوم کے اربوں روپے پر ڈاکہ ڈالنے والے یہ لوگ آج پی ٹی آئی کی پناہ میںہیں ۔ ظفر گوندل وہ شخص ہے جس نے اس کرپشن پر جیل بھی کاٹی ہے ۔ اس خائن کو خان صاحب نے اپنی گود میں بٹھا رکھا ہے ۔ این آئی سی ایل ایک اور کرپشن کا سکینڈل ہے جس میں غریب قوم کی اربوں روپے کی زمینیں لٹ گئیں ۔ یہ زمینیں کوڑیوں کے بھا¶ خریدی گئیں ۔ خان صاحب نے اس سکینڈل کے بارے میں بھی کبھی کوئی لفظ نہیں کہا۔ خان صاحب جن کی کرپشن کے بارے میں آخری حدوں تک جاتے تھے اور انہیں چور ، ڈاکو کہہ کر مخاطب کرتے تھے انہیں کے ساتھ مل کر لاہور میں جلسہ کیا۔ زرداری صاحب نے 60 ملین ڈالر غریب قوم کے لوٹ کر سوئس بنکوں میں جمع کروائے۔ پوری قوم جانتی ہے کہ دو وزرائے اعظم کو اس معاملے میں قربانی کا بکرا بنایا گیا۔ سوئس بنک نے ان پیسوں کی واپسی کیلئے خط لکھنے کا کہا عدالت عظمی کے اس وقت کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو خط لکھنے کا کہا لیکن انہوں نے خط نہ لکھا اور توہین عدالت کے مرتکب ہونے پر وزارت عظمی سے فارغ ہوئے۔ دوسرے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف تھے وہ بھی اپنی لیڈر کی کرپشن بچانے کے لئے ان سے وفاداری نبھائی اور توہین عدالت کی۔ انہوںنے کہا کہ غریب قوم کے 60 ملین ڈالر لوٹ کر سوئس بنکوں میں رکھنا اس قوم کے ساتھ بڑی زیادتی ہے اور پاکستان کے عوام کے ساتھ کھلی دشمنی ہے ۔ اگر قوم کے یہ اربوں روپے لوٹے نہ جاتے تو کوئی ہمیں بھکاری نہ کہتا ۔ ہمیں ڈکٹیشن لینے پر مجبور نہ ہونا پڑتا اور ہمیں اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا نہ ہوتا۔ انہوںنے کہا کہ معاشی طور پر آزاد قوم ہی سیاسی طور پر آزاد ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دانستہ یا غیر دانستہ طور پر مجھ سے غلطی ہوئی ہے تو نشاندہی پر قوم سے معافی مانگ لوں گا لیکن دن رات جھوٹ بول کر قوم کا وقت ضائع کرنے سے غربت ، مایوسیوں کے سوا ہمارے دامن میں کچھ نہیں ہو گا۔ قوم قربانیاں دے رہی ہے اور ان کی قربانی پکار پکار کر اپنا حق مانگ رہی ہے ۔ خدا را ، خدا کا خوف کریں اور ملک و قوم پر رحم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب آپ نے کے پی کے کا بیڑا غرق کر دیا ہے ۔ پشاور کو میٹرو بس کے نام پر اکھاڑ کر رکھ دیا ہے ۔ آپ پشاور میں جو میٹروبس کا منصوبہ بنانے جا رہے ہیں اس میں 85 فیصد فنڈ ایشیائی ترقیاتی بنک دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ خان صاحب کو جھوٹ بولنے کا نشہ ہے جب تک وہ جھوٹ بول نہ لیں ان کا نشہ نہیں اترتا۔ خان صاحب یاد رکھیں آئندہ انتخابات میں قوم آپ کے جھوٹ پر آپ کا احتساب کریں گے ۔ وہ دعوی کرتے تھے کہ ہم میٹرو پر وسائل لگانے کی بجائے تعلیمی ادارے اور ہسپتال بنائیں گے ۔ انہوں نے نہ تو کوئی تعلیمی ادارہ اور نہ ہی کوئی ہسپتال بنایا۔ پنجاب حکومت اور عوام نے اپنے وسائل سے سوات میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنایا تھا ۔ کے پی کے کی حکومت اس ہسپتال کو چلانے میں بھی قاصر ہے اور وہ کہہ رہی ہے کہ نان سیلری بجٹ کے لئے پنجاب حکومت سے رابطہ کیا جائے۔ پنجاب کی حکومت اور عوام نے خوش دلی سے عطیہ دے کر اس ہسپتال کا تحفہ آپ کو دیا اور آپ اسے بھی چلانے میں ناکام ہیں ۔ کے پی کے میں دودھ اور شہد کی نہریںبہانے کے دعوے کرنے کی بجائے عملی اقدامات کئے جاتے تو اچھا ہوتا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ عدالت عظمی کا دروازہ ایک بار پھر کھٹکھٹایا ہے کہ وہ عمران نیازی کے لگائے گئے مجھ پر تمام الزامات کی تحقیقات کیلئے فل بنچ بنادیں اور اس بنچ میں پیش ہو کر اپنی صفائی دینا میرے لئے باعث اعزاز ہو گا ۔ اگر میں جھوٹے الزامات پر نیب میں پیش ہو سکتا ہوں تو عدالت عظمی کے بنچ کے سامنے پیش ہونے میں بھی مجھے کوئی عار نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا ضیاع قوم کے ساتھ زیادتی ہے ۔ آج میں خان صاحب کے الزامات کا جواب دینے کے لئے یہاں موجود ہوں۔ کیا یہ بہتر نہ ہوتا کہ اس کی بجائے میں عوام کی خدمت کے کسی منصوبے میں وقت صرف کر رہا ہوتا۔ وزیر اعلی نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب بھی دیئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ دیانتداری کے ساتھ عوام کی بے لوث خدمت کو اپنا شعار بنائے رکھا ہے۔ عوام نے 2013 میں ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا، اس پر حتی الامکان پورا اترنے کی کوشش کی ہے اور آج ہم عوام کی عدالت میں سرخرو ہیں۔ عوام کی خدمت کھوکھلے نعروں سے نہیں ہوتی، اس کے لئے خون پسینہ بہانا پڑتا ہے اور مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔ نیازی صاحب نے عوام کی خدمت کے کھوکھلے نعرے لگائے اور نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں نے اپنے صوبے خیبرپختونخوا کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔ نیازی صاحب عوام کی عدالت میں جانے سے خوفزدہ ہیں۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ میرا جینا مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے اور جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی مجھے بے حد مقدم ہے۔پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے پہلے سے زیادہ وسائل مختص کئے ہیں۔ رکاوٹوں اور دھرنوں کے باوجود پاکستان کی ترقی کے سفر کو رکنے نہیں دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بھارتی فائرنگ کے باعث شہید ہونے والے پاک فوج کے سپاہیوں منیر چوہان اور عامر حسین کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہید جوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہارتعزیت کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیاںقابل مذمت ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستانی قوم بہادر مسلح افواج کے ساتھ ہے۔

admin

Keep Reading

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل

ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی نوجوان کا دھماکا: ایلون مسک کی اسپیس ایکس ‘کرسر اے آئی’ کو 60 ارب ڈالر میں خریدنے کو تیار

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.