لاہور (چودھری اسلم سے) یتیم خانہ چوک کے قریب نواں کوٹ ملتان روڈ میں درگاہ حضرت پیر سید سکندر شاہ کو نذر آتش کردیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قابو پا لیا۔ لحد پر پڑی چادر مکمل جل کر راکھ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں مزارات کو نذرآتش کرنے کا سلسلہ چل نکلا ہے۔ بم دھماکوں کے بعد کئی مذاکرات کو نذرآتش کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس سے قبل اکبری منڈی کے باہر شاہ محمد غوث قادری کے مزار کو نذرآتش کیا گیا۔ گزشتہ روز پیر سید سکندر شاہ کے مزار مبارک کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی گئی۔ نامعلوم افراد نے منصوبے کے تحت آگ لگائی اور فرار ہوگئے جبکہ درگاہ میں آگ بھڑکتے ہی شعلے بلند ہوئے تو اردگرد کے لوگ اکٹھے ہوگئے۔ پولیس کو اطلاع کی گئی جس کے ساتھ مل کر لوگوں نے آگ پر قابو پایا۔ پولیس نے جلنے والی چادر بطور ثبوت اپنے قبضے میں لے لی۔ محمد صدیق کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ نمبر 114/18 درج کرلیا۔ پیر سید سکندر شاہ کے نام پر وہاں ایک بڑی کالونی بھی آباد ہے۔ نیااخبار سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی صدیق‘ حاجی رحمت علی‘ حیدر علی‘ سابقہ کونسلر رضیہ بی بی نے بتایا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں‘ نامعلوم افراد نے مزار مبارک کو تیسری بار نذرآتش کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ اوقاف کا عملہ نذرانے کے لئے بے تاب رہتا ہے لیکن مزار مبارک پر سکیورٹی کا کوئی انتظام نہیں۔ بار بار شکایت کی گئی لیکن کسی نے توجہ نہ دی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی طرف سے آگ فرقہ واریت پھیلانے کا گھناﺅنا منصوبہ ہے تاکہ امت مسلمہ کو لڑا کر کمزور کیا جاسکے اور انتشار پیدا کیا جاسکے۔ مقدمہ کے تفتیشی سب انسپکٹر مختار ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

