لاہور(کورٹ رپورٹر )ایف آئی اے نے بچوں سے جنسی زیادتی اور بچوں کی فحش ویڈیوز کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا،بچوں کی ممنوعہ فلمیں انٹرنیٹ پراپ لوڈ کرنےوالا الیکٹریکل انجینئرتیمور 4روزہ جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے بچوں کی فحش فلموں کے گھناونے دھندے کیخلاف کارروائی شروع کردی،عمران حیدر اور سلمان خان پر مشتمل تفتیشی ٹیم بناکر ملک بھر کے ایف آئی اے دفاتر کو خط لکھ دیا ۔بچوں کی ممنوعہ فلمیں انٹرنیٹ پراپ لوڈ کرنےوالا الیکٹریکل انجینئرتیمور 4روزہ جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائمز خالد انیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کے قبضے چائلڈ پورنو گرافی کا 60 جی بی ڈیٹا برآمد ہوا ہے ،جسے اسکین کرلیا گیا ہے ، ممنوعہ فلمیں پاکستانی بچوں کی نہیں، دوسرے ملکوں کے بچوں کی ہیں۔انٹرپول کی نشاندہی پر جھنگ سے گرفتار ہونے تیمور کے حوالے سے خالد انیس نے مزید بتایاکہ ملزم یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا تعلیم یافتہ ہے ،جس گینگ سے وابستہ ہے وہ پاکستان، کینیڈا ، نیوزی لینڈ اور سوئیڈن میں پھیلا ہوا ہے ۔بچوں کی فحش فلمیں بنانے والا ایک ملزم پہلے ہی ایف آئی اے کی حراست میں ہے ،اٹک سے گرفتار ہونے والے ملزم نبیل کیخلاف تفتیش آخری مرحلے میں ہے ۔ذرائع کے مطابق ملزم نبیل گجرات کے لڑکے کو بلیک میل کرکے فحش فلمیں بنارہا تھا اور انہیں انٹر نیٹ پر اپ لوڈ بھی کیا جارہا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

