وزیرآباد(آن لائن) سینئر مسلم لیگی راہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی ابتری سینیٹ کے الیکشن کو سبوتاژکرنے کی کوشش ہے ۔سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ اداروں بیٹھے ہوئے لوگوں کابھی احتساب ہونا چاہئے۔ممتاز قادری کی پھانسی سے نواز شریف کو بے خبر رکھا گیا۔نفاذ شریعت کی بنیاد پر پاکستان قائم ہوا تھا۔نواز شریف 90کی دہائی سے سزا بھگت رہے ہیں۔موجودہ نظام کینسر زدہ ہے ۔مہاجروں کو تاحال ان کے حقوق نہیں دیئے گئے۔وہ یہاں مہر آباد شریف بھٹیکی میں عبد الغفور ہزاروی کے مزار پر چادر پوشی کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کر رہے تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی اور ایم پی اے شوکت منظور چیمہ بھی موجود تھے۔ کیپٹن صفدر نے کہا کہ 70سالوں کی سیاسی گندگی کو چار سالوں میں صاف کر نے کی کوشش کی۔ دوسرے صوبوں کی نسبت پنجاب نے مثالی ترقی کی ہے جس کا سہرا میاں نواز شریف کے سر ہے۔ میاں نواز شریف 90کی دہائی سے سزا بھگت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام کینسر زدہ ہے جس کا مناسب علاج ضروری ہے۔سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ اداروں میں بیٹھے ہوئے لوگوں کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔ اداروں کے مابین ٹکراﺅ کی کیفیت ہے جو خود اداروں کی ہی پیدا کردہ ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی ابتری سینیٹ کے الیکشن کو سبو تاژ کرنے کی کوشش ہے ۔ (ن) لیگ کو سینیٹ میں اکثریت حاصل کر نے کی راہ میں روکاوٹین ڈالی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہاجر محروم طبقہ ہے جن کو تاحال ان کے حقوق نہیں دیئے گئے ہیں۔پاکستان نفاذ شریعت کی بنیاد پر قائم ہوا جہاں سب کے حقوق مساوی ہیںاور محروم طبقات کو بھی ان کے حقوق دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔انہوں نے کہ کہ ممتاز قادری کی پھانسی سے نواز شریف کو لا علم رکھا گیا تھا۔جن لوگوں نے اقامہ کی بنیاد پر نواز شریف کو نااہل کیا وہی ممتاز قادری کی پھانسی کے بھی ذمہ دار ہیں۔ ممتاز قادری کے جنازہ میں 6لاکھ افراد نے شرکت کی جو آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے ۔عدالتوں کے اپنے فیصلے ہوتے ہیں جبکہ عوام اپنے فیصلے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قادیانی غیر مسلم ہیں اور رہینگے۔اس پر کوئی سمجھوتہ ہو سکتا ہے نہ گفتگو۔انہوں نے قادیانی مردہ باد کے نعرے بھی لگوائے ۔انہوں نے کہا کہ شیخ القرآن عبد الغفور ہزاروی ، ہزارہ دھرتی کی پہچان اور ہمارے خاندان کے روحانی پیشوا ہیں۔وزیرآباد پر بھی اللہ کا خاص کرم ہے جہاں عبد الغفور ہزاروی ، مفتی عبد الشکو ر ہزاروی اور عاشق رسول عامر چیمہ جیسی شخصیات محو استراحت ہیں۔بعد ازاں وہ قریبی گاﺅں ساروکی بھی گئے جہاں انہوں نے عامر چیمہ شہید کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

