ماسکو(ویب ڈیسک)گزشتہ دنوں روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے داماد نے ان کی بیٹی کو طلاق دے دی جس پر اسے ایسی سخت ترین سزا کا سامنا کرنا پڑگیا ہے کہ جان کر ہر مرد کے ہوش اڑ جائیں۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 35سالہ کھرب پتی کریلی شیمالوف نے لندن کی ایک حسینہ کے ساتھ شادی کے لیے اپنی اہلیہ کترینا تیخونووا کو طلاق دی جس پر سزا کے طور پر شیمالوف کو اپنی آدھی دولت سے ہاتھ دھونے پڑ گئے ہیں، جو اربوں میں بنتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صدر پیوٹن کی بیٹی 31سالہ کترینا ’راک اینڈ رول ڈانسر‘ ہے اور اب تک ڈانس کے کئی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہے۔ تاہم وہ ہمیشہ دنیا سے مخفی رہی ہے اور اتنی طاقتور شخصیت کی بیٹی ہونے کے باوجود لوگوں کو اس کی زندگی کے بارے میں کچھ زیادہ معلومات حاصل نہیں ہیں۔شیمالوف نے لندن کی جس حسینہ کے لیے کترینا کو طلاق دی ہے اس کا نام زانا وولکووا ہے اور اعلیٰ سماجی مرتبے کی حامل خاتون ہے۔اس سے قبل وہ روس کی ایک اعلیٰ حکومتی شخصیت کی بیوی تھی تاہم اب طلاق یافتہ ہے۔ گزشتہ سال ویلنٹائنز ڈے پر شیمالوف اور زانا کی ایک پارٹی میں رقص کرتے ہوئے تصاویر بھی منظرعام پر آئی تھیں۔واضح رہے کہ شیمالوف اور کترینا کی شادی 2013ءمیں ہوئی تھی۔ شیمالوف صدر پیوٹن کے انتہائی قریبی اور دیرینہ دوست نکولے شیمالوف کا بیٹا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

