بیجنگ (ویب ڈیسک)چین حالیہ برسوں میں پاکستان سمیت سولہ ایشیائی ممالک کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر بن گیا ہے۔ وزارت تجارت (ایم او ایف سی او یم ) کے مطابق چین نے ہمسائیہ ممالک کے ساتھ اقتصادی و تجارتی ادغام کو مستحکم کر لیا ہے اور اس کی تجارتی پالیسی ا?نے والے برسوں میں برقرار رکھی جائے گی۔ ایم او ایف سی او ایم کے اعدادوشمار کے مطابق چین اور 25دوسر ےایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت 2017ئ کے پہلے گیارہ ماہ میں 1.17ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ، اس طرح یہ علاقائی تجارت کا تیسرا حصہ بن گیا ہے، جاپان ، جنوبی کوریا ، ویتنام ، ملائیشیا اور پاکستان کا شمار چین کے دس سرفہرست تجارتی پارٹنروں میں ہوتا ہے،25ممالک سے مجموعی طورپر 10.77بلین مالیت کی سرمایہ کاری چین میں کی گئی جو کہ چین میں کی جانیوالی مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کا نو فیصد ہے جبکہ چین نے بھی ایشیائی ممالک میں ا تنی ہی مالیت (10.67بلین ڈالر ) کی سرمایہ کاری کی ،سنگاپور ، جنوبی کوریا اورجاپان نے دوسرے ایشیائی ممالک کے مقابلے میں چین میں زیادہ سرمایہ کاری کی ، پاکستان ، ملائیشیا ، انڈونیشیا ، بنگلہ دیش اور لاﺅس چین کے اہم سمندرپار انجینئرنگ کنٹریکٹ مارکیٹیں بن گئیں ، چین نے ایشیائی ممالک کیساتھ 83.84بلین ڈالر مالیت کے انجینئرنگ کے معاہدے کئے۔چین کے ہم عصر بین الاقوامی تعلقات (سی ا?ئی سی ا?ر) کے انسٹی ٹیوٹ کے ایک محقق نے کہا کہ ہمسائیہ ممالک بین الاقوامی کاروبار ماحول کیلئے چین کا انتہائی براہ راست روٹ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تجارتی و اقتصادی مربوط کو مستحکم بنانا ، چین کی ترقی کیلئے ٹھوس ماحول قائم کرنے کیلئے ساز گار ہو گا ، ایم او ایف سی او ایم کے ذرائع نے مزید بتایا کہ ہمسائیہ ممالک بھی بڑے ملک کی ترقی سے مستفید ہوں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

