استنبول، کابل (خصوصی رپورٹ) ترکی میں افغان حکومت اور طالبان گروپوں کے درمیان امن مذاکرات شروع ہوگئے، حزب اسلامی نے بات چیت کی تصدیق کردی، طالبان ترجمان کا کہناہے کہ ہیبت اللہ گروپ شریک نہیں ہوا۔ افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے اور امن قائم کرنے کے لیے ترک حکومت کی جانب سے استنبول میں چار فریقی مذاکراتی عمل کا انعقاد کیا گیا۔ 3 روزہ مذاکراتی عمل کا آغاز ہفتے سے ہوا جو پیر تک جاری رہے گا۔ بات چیت میں افغان طالبان، ملا محمد رسول گروپ، حزب اسلامی افغانستان اور افغان حکومت کے نمائندگان شریک ہیں۔افغان نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ترک حکومت نے افغان طالبان کو ملک میں سیاسی سرگرمیوں کے لیے آفس کھولنے کی بھی پیشکش کی ہے۔حزب اسلامی نے بات چیت کی تصدیق کردی۔ طالبان ترجمان کا کہناہے کہ ہیبت اللہ گروپ شریک نہیں ہوا۔ مذاکرات میں ملک میں قیام امن سے متعلق تبادلہ خیال ہوگا۔بق مذاکرات میں قطر میں طالبان دفتر کے نمائندے،افغان حکومت کا نمائندہ اور حزب اسلامی افغانستان کے نمائندے شریک ہیں۔ طالبان ہیبت اللہ گروپ کے ترجمان نے ترکی میں جاری امن بات چیت کی تصدیق تو کی لیکن کہاکہ ان کاگروپ اس میں شامل نہیں۔واضح رہے کہ افغان حکومت اور طالبان دھڑوں کے درمیان کئی بار مذاکرات ہوچکے ہیں تاہم ہر بار بات چیت میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور مذاکرات بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگئے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

