تازہ تر ین

بھا رتی فوجیوں کا لڑنے سے انکار

نئی دہلی (نیا اخبار رپورٹ) افسروں کے رویئے سے تنگ اور بھوک و پیاس کے مارے بھارتی فوجی ترقیوں کے معاملے پر تقسیم ہو گئے ہیں۔ ترقی نہ ملنے پر سروسز کور اور انفنٹری میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔بڑی تعداد میں فوجیوں نے لڑائی سے انکارکردیا۔بھارتی فوج ڈی مورالائزڈ ترقیوں کے معاملے پر فوجیوں کا پوسٹنگ سے انکار۔ بھارتی فوج نفری کے بحران کا شکارہے۔ مقبوضہ کشمیر اور دیگراور علیحدگی پسندتحریکوں کا سامنا کرنے والے صوبوں میں چومکھی لڑائی جاری ہے۔ مخالفین کےساتھ ساتھ انفنٹری کوسروسز اور نان کمبیٹ فورسز سے بھی لڑائی کاسامناہے۔جب ترقی کا مسئلہ آتاہے تو بھارتی فوج آپریشنل اور نان آپریشنل فورس میں فرق کرتی ہے۔ زیادہ فائدہ آپریشنل فورس اور انفنٹری کو دیتی ہے۔ سروسز گروپ میں الیکٹریشن اور دیگر کام کرنے والے فوجی قیادت کی اس پالیسی پر احتجاج کرتے ہیں۔لیکن بھارتی فوج کی قیادت سنتی ہی نہیں۔ بھارتی فوج کی قیادت کے رویئے کے باعث ڈی مورالائزڈ کئی فوجی افسر چھوڑ چکے ہیں۔ فوجی افسران کام کرنے سے بھی انکار کرچکے ہیں۔ کچھ نان کمبیٹنٹ فوجیوں نے تو آرمی چیف کو خطوط لکھے کہ ان سے کام لڑائی کا لیا جارہاہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv