لاہور (کورٹ رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ گنے کے کسانوں کو ریلیف دینے اور شوگر مل مالکان کے خلاف پورے پنجاب کے کسان متحد ہوچکے ہیں ۔ اگرحکومت پنجاب نے کسانوں کے جائزمطالبات نہ مانے تو ہماری تحریک کے اگلے مرحلے میں وزیراعلیٰ ہاﺅس کے باہر احتجاجی دھرنا دیاجائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزلاہورہائیکورٹ میں شوگر مل مالکان کے خلاف جماعت اسلامی کی رٹ کی سماعت کے موقع پر میڈیا کوپریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ وکیل سیف الرحمان جسرا،محمد فاروق چوہان ودیگر بھی موجو د تھے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے عدالت عالیہ سے استدعاکی ہے کہ وہ گنے کے180روپے فی من سرکاری ریٹ کے مطابق خریداری کے لیے شوگر مل مالکان کو پابندبنائے اور کسانوں کی سابقہ اربوں روپے کے بقایاجات کو بھی یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ جسٹس ساجدمحمود سیٹھی کے ہم شکرکزار ہیں کہ انہوں نے کسانوں کے اس حساس اور اہم معاملے پر حکومت پنجاب کو ہدایات کی ہیں کہ پنجاب کی تمام شوگر ملوں کوفنگشنل بنایاجائے اور جو شوگر ملیں ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود ابھی تک فنگشنل نہیں ہوئیں ان کی رپورٹ اگلی سماعت کے موقع پر28دسمبر کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ و زیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے احکامات دیئے تھے کہ پنجاب کی تمام شوگر ملیں کسانوں سے 180روپے فی گنا خریدیں گی اور کسانوں کے بقایاجات بھی اداہوں گے لیکن ابھی تک ان کے اعلانات کے مطابق کہیں بھی عمل درآمد نہیں ہوا۔صوبہ بھر کے کسان حکومت پنجاب سے مایوس ہوچکے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ عدلیہ ہمیں جلدانصاف فراہم کرے گی۔انہوں نے کہاکہ میں نے بطور پٹیشنرجسٹس ساجد محمود سیٹھی کی عدالت میں وکیل سیف الرحمان جسراکے ساتھ موقف پیش کیاہے۔ کسانوں سے عدالتی احکامات کے باوجود بھی شوگرملیں180روپے فی من گنا نہیں خرید رہیں۔کسانوں کومجبورکیاجارہا ہے کہ 100روپے اور120روپے من گنے کو فروخت کریں۔انہوں نے کہاکہ گنے کے کسانوں کو ریلیف دینے اور حکومت پنجاب کی بے حسی کے خلاف جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک کے سلسلے میں کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ27دسمبر کو لاہور پریس کلب کے سامنے ہوگا۔احتجاجی مظاہرے میں پورے پنجاب سے کسان شریک ہوں گے۔کسانوں کے مطالبات کے حل ہونے تک جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

