تازہ تر ین

چا ئے کی طلب ، ڈرائیور نے کھوکھے پر ٹرین روک دی

کراچی (خصوصی رپورٹ)کراچی میں چائے کے شوقین ڈرائیور نے منزل سے پہلے ہی ٹرین کے انجن کو بریک لگا دی جس کے باعث ٹریک کے دونوں جانب ٹریفک کی لمبی قطار لگ گئی۔ کراچی میں ملیر وائر لیس گیٹ پر ٹرین انجن کے ڈرائیور کو نہ جانے کیا سوجھی کہ پھاٹک پر انجن کو بریک لگائی اور سڑک کنارے کھوکھے سے چائے لینے چلا گیا۔ انجن کے رک جانے سے پھاٹک کے دونوں جانب گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ شہری انجن کے ڈرائیور کو ڈھونڈتے رہے مگر وہ دس منٹ بعد کھوکھے سے چائے لے کر نکلا اور انجن کو لے کر منزل کی جانب روانہ ہو گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv