لاہور(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ شریف برادران کے دن گنے جاچکے یہ سیاسی زندگی کی آخری سانسیں لے رہیں اب انہیں کوئی نہیں بچا سکتا۔لاہور میں عوامی تحریک کے مرکز پر ڈاکٹرطاہر القادری سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو گلا یہ ہے کہ پاناما کیس پر اسٹیبلشمنٹ اور ماضی کے جسٹس قیوم جیسے ججز ان کی مدد کیوں نہیں کررہے،جے آئی ٹی نے بھی ان کا ساتھ نہیں دیا یہ سیاسی زندگی کی آخری سانسیں لے رہے ہیں ان کے دن گنے جاچکے اب انہیں کوئی نہیں بچاسکا، ان کے باہر بیٹھے دوست نریندر مودی بھی نہیں بچاسکتے۔عمران خان نے سانحہ ماڈل ٹاون پر طاہرالقادری کا بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر پاکستان عوام تحریک کے سربراہ جو بھی فیصلہ کریں گے ہم ان کے ساتھ ہوں گے، میں نواز شریف کی تحریک کا انتظار کررہا ہوں کہ کب یہ باہر نکلیں گے مجھے پورا یقین ہے کہ یہ کبھی تحریک نہیں چلائیں گے کیونکہ جب یہ لوگ باہر آئیں گے تو کسان انہیں انڈے ماریں گے اور ختم نبوت والے اور سانحہ ماڈل ٹاون والے انہیں نہیں بخشیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ماڈل ٹاو¿ن میں جو کچھ ہوا اس کی جمہوریت میں کوئی مثال نہیں ملتی، آمریت کی گود میں پلنے والے یہ لوگ آمروں سے زیادہ خوفناک ہیں، یہ سیاستدان نہیں بلکہ مافیا ہیں، انہوں نے طاہرالقادری کے دھرنوں سے خوف زدہ ہوکر عوامی تحریک کے کارکنوں پر گولیاں برسائیں اور بدترین تشدد کیا، اگر یہ مافیا نہ ہوتا تو ایک ماہ میں سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے متاثرین کو انصاف مل جاتا، لیکن سب ادارے ان کے کنٹرول میں تھے جس طرح حدیبیہ پیپر ملز کیس میں نیب نے نہیں بچایا اور ایف آئی اے ان کے جیب میں ہے، اس لیے فوری انصاف کیسے ملتا۔اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کو ساڑھے تین سال گزر گئے اور ہم وز اول سےاس سانحہ کے ذمہ دار وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیرقانون راناثناءاللہ کو ٹہرا رہے ہیں جب کہ حکومتِ پنجاب کے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد اب بغیر کسی شک و شبہ کے ہمیں 100فیصد یقین ہوچکا ہے کہ ماڈل ٹاون میں لوگوں کا قتل عام نوازشریف کی مرضی کے بغیر نہیں ہوا،نوازشریف نے لوگوں کو گولیاں مارنے کی اجازت دی،وزیراعلیٰ پنجاب نے حکم دیا اور وزیر قانون کی سربراہی یں کم بیوروکریسی نے عمل درآمد کیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

