نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے کہا ہے کہ امریکہ اقوام متحدہ کے بجٹ میں سب سے بڑا حصے دار ہے اور وہ عالمی ادارے کے کور بجٹ کے لیے بائیس فی صد رقوم مہیا کرتا ہے۔ عالمی ادارے میں فالتو اخراجات اور نکما پن ایک جانا پہچانا مظہر ہے اس لئے ہمیں دنیا کو امریکہ کی سخاوت کا مزید فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے۔ اسی لئے ہم نے یو این اے کے بجٹ میں285ملین ڈالر کی کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے بجٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی مندوب نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے بجٹ پر ہونے والے مذاکرات میں اہم کامیابیاں ملی ہیں۔ ہم امریکی عوام کی فراخدلانہ امداد کو کسی جانچ پرکھ کے بغیر نہیں رہنے دیں گے۔ امریکہ کی جانب سے اخراجات میں یہ ایک تاریخی کٹوتی ہے اور یہ درست سمت میں ایک بڑا اقدام ہے۔ یہ اقوام متحدہ کو زیادہ فعال اور قابل احتساب بنانے کے اقدامات ہیں۔ ہم اپنے مفادات کے تحفظ کے ساتھ اقوام متحدہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے طریقوں پر غور جاری رکھیں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

