تازہ تر ین

”موسم کی انگھڑائی“۔۔۔محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سُنا دی

لاہور،مری (خصوصی رپورٹ) پہاڑی علاقوں میں برف باری ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے آج لاہور سمیت پنجاب بھر میں کالے بادل چھائیں گے لیکن بادل بن برسے واپس لوٹ جائیں گے گزشتہ روز سردی کی شدت بڑھنے سے کم سے کم درجہ حرارت سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک رہے گا سردی بڑھے گی اور دھند بھی، لیکن بارش کاکوئی امکان نہیں، ادھر مری سے ملکہ کوہسار مری میں ان دنوں ملک بھر سے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد چھٹیاں گزارنے آئی ہوئی ہے، سیاحوں کو یہ امید ہے کہ وہ روئی کے گالوں کی طرح برستی اور موتیوں کی طرح چمکتی برفباری کا نظارہ کرینگے لیکن برفباری کے کوئی آثار نظر نہیںآرہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv