تیونس (ویب ڈیسک ) ا فریقی ملک تیونس کی جانب سے اماراتی ائیر لائن ایمریٹس پر پابندی لگادی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس نے متحدہ عرب امارات کی ائیرلائن ایمریٹس پر پابندی لگادی ہے، تیونس کے وزارت مواصلات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایمریٹس ائیرلائن کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے اور پابندی بین الاقوامی معاہدوں اور قوانین کی پاسداری تک برقرار رہے گی۔خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ چند روز قبل ایمریٹس ائیرلائن نے تیونسی خواتین کو طیارے میں داخلے سے روک دیا تھا جب کہ تیونسی خواتین کی جانب سے شکایات بھی سامنے ا?ئی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ ایمریٹس ائیرلائن میں سفر کے دوران انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔دوسری جانب امارات کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات تیونس کی خواتین کی بہت عزت کرتا ہے، سیکیورٹی کے باعث تیونس کے شہریوں سے رابطہ کیا گیا جو ضروری تھا، ہمیں کسی بھی قسم کی غلط بیانی سے گریز کرنا چاہیے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

