تازہ تر ین

نواز شریف یو اے ای سے ناراض۔۔۔اہم وجہ سامنے آگئی

لاہور (نیا اخبار رپورٹ) پانامہ سکینڈل کی تحقیقات میں جے آئی ٹی کی بھر پور معاونت اور مطلوبہ دستاویز بروقت فراہم کرنے پر شریف خاندان متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں سے سخت ناراض ہے۔ اہم حکومتی شخصیت نے امارات کے شہزادوں کو پاکستان میں تلور کے شکار کیلئے الاٹ اضلاع کم کر کے قطری شہدادوں کیلئے مختص کرنے کی سفارش کی۔ وزارت خارجہ نے ترسیلات زر میں کمی اور پاکستانی لیبر کیلئے متحدہ عرب امارات میں محکمہ مسائل کے باعث حکومتی شخصیت کی تجویز مسترد کر دی ہے ۔ امارات کو پاکستان میں مجموعی طور پر 42 ، قطر 11، سعودی عرب 7 ، اور بحرین کو تلور کے شکار کیلئے 9 اضلاع الاٹ ہیں۔ شریف خاندان کے خلاف کرپشن کے تحقیقات کے دوران قطر کے اہم کردار اجاگر اور تشخص متاثر ہونے کے باعث قطری وزیر اعظم نے حکومت میں شریک شہزادوں کو تلور کے شکار کیلئے پاکستان جانے سے منع کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بھارت کا اثرسوخ پہلے ہی بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ ایسے حالات میں متحدہ عرب امارات کی نارضی مول لینا کسی صورت مناسب نہیں۔ تلور پاکستان، افغانستان، ایران، بنگلہ دیش اور بھارت میں اکتوبر کے مہینے سے پڑاﺅ کرنا شروع کرتا ہے مگر پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک نے عرب حکمرانوں کو تلور کے شکار کیلئے کبھی اجازت نہیں دی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv