تازہ تر ین

پیر حمید سیالوی کی پنجاب حکومت کو مستعفی ہونے کیلئے 31 دسمبر کی مہلت

گوجرانوالا(ویب ڈیسک)پیر حمید الدین سیالوی نے پنجاب حکومت کو مستعفی ہونے کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈلائن دیدی۔گوجرانوالہ میں ختم نبوت کانفرنس ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے آستانہ عالیہ سیال شریف کے سجادہ نشین پیر حمید الدین سیالوی نے پنجاب حکومت کو مستعفی ہونے کے لیے 31 دسمبر کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے استعفے کا وعدہ پورا نہیں کیا، شہباز شریف 31 دسمبر تک رانا ثناءسے استعفی دلوائیں ورنہ خود مستعفی ہوجائیں۔پیر حمید الدین سیالوی نے کہا کہ سب مل کر وعدہ کریں کہ کوئی ن لیگ کو ووٹ نہیں دے گا، اگر کوئی معاملہ ہوا تو سب سے پہلے گولی کھاو¿ں گا، ہمارے جذبات سے نہ کھیلو بھڑک گئے تو ایوانوں تک جاپہنچیں گے، اگر شہباز شریف اپنے ایک نوکر وزیر کو نہیں نکال سکتے تو ملک کیسے چلائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv