اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف درج مقدمات اور عدالتی کارروائی کی رپورٹ تیار کرلی گئی جب کہ ضلعی انتظامیہ نے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے پر بھی غور شروع کردیا۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف 5 مختلف مقدمات درج ہیں جب کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ڈاکٹر طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور شروع کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ سے رجوع کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سربراہ پاکستان عوامی ڈاکٹرطاہرالقادری کے خلاف 3 مقدمات انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج ہیں جب کہ ان کے دائمی وارنٹ بھی جاری ہوچکے ہیں اور خصوصی عدالت ان کی جائیداد بھی قرقی کرنے کے احکامات جاری کرچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق تھانا سیکرٹریٹ میں درج مقدمات میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان ضمانت کروا چکے ہیں تاہم ڈاکٹر طاہرالقادری نے تاحال ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع نہیں کیا۔خیال رہے کہ 2014 کے دھرنوں کے دوران اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف مقدمات درج کیے تھے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

