بیروت(ویب ڈیسک)لبنان میں 2 روز قبل مردہ حالت میں ملنے والی برطانوی خاتون سفارت کار کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔عرب ویب سائٹ کے مطابق لبنان میں تعینات برطانوی خاتون سفارت کار ’ربیکا ڈیکس‘ کی لاش 2 روز قبل دارالحکومت بیروت کے مضافاتی علاقے جل الدیب سے ملی تھی۔ پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے خاتون سفارت کار کی لاش کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی تھی جس کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ’ربیکا ڈیکس‘ کو زیادتی کے بعد پھندا لگاکر قتل کیا گیا ہے۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ’ربیکا ڈیکس‘ 2010 سے برطانوی وزارت خارجہ کی ملازم تھیں، انہیں ممکنہ طور پر گزشتہ جمعے کو اغوا کیا گیا اور پھر زیادتی کے بعد قتل کرکے ان کی لاش پھینک دی گئی۔دوسری جانب لبنان میں برطانوی سفیر ہیوگر شورٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورا سفارت خانہ ربیکا کے بہیمانہ قتل پر دکھ اور صدمے سے دوچار ہے۔ اس المناک واقعے پر ہم مقتولہ کے اہل خانہ، اس کےدوستوں اور ساتھیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ سفارت خانہ مقتولہ کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا اور قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے تک کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

