انقرہ(ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردگان نے بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ہم بیت المقدس میں فلسطین کے لیے سفارت خانہ قائم کریں گے۔ترک میڈیا کے مطابق انہوں نے ترکی کے شہر کرامان میں پارٹی کے عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ترکی جلد اس قابل ہوگا کہ وہ فلسطین کے لیے بیت المقدس میں اپنا سفارت خانہ قائم کرسکے ساتھ ہی انہوں نے ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کی مذمت بھی کی۔ترک صدر نے کہا کہ مشرقی بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کا عمل فوری طور پر ممکن نہیں کیوں کہ بیت المقدس پر قبضہ ہے ہم فی الوقت وہاں نہیں جاسکتے لیکن انشااللہ وہ دن دور نہیں جب ہم وہاں اپنا سفارت خانہ قائم کریں گے۔طیب اردگان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیت المقدس سے متعلق اعلان ناقابل فہم اور صیہونی منطق سے بھرپور ہے، یہودیوں کو کوئی حق نہیں کہ وہ بیت المقدس کو اپنا دارالحکومت بنائیں یہ مسلمانوں کا دارالحکومت ہے، امریکا صیہونی نواز کارروائیوں کا سلسلہ فوری بند کردے ایسا نہ ہو کہ ان اقدامات کی کہیں زیادہ قیمت چکانی پڑ جائے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

