کراچی (نیااخبار رپورٹ) پاکستانی ڈراموں کی شہزادی کے نام سے معروف لکھاری حسینہ معین نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کر کے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔ حسینہ معین کے ساتھ ٹی وی شخصیات ظہیر خان اور یاسر مظہر نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا جبکہ سیاستدان محفوظ النبی بھی تحریک انصاف کا حصہ ہو گئے۔ تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان نے تمام شخصیات کی پارٹی میں شمولیت پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
حسینہ معین




























