تازہ تر ین

اللہ خیر کرے ۔۔۔ سردیوں میں تنہائی ڈسنے لگی

کراچی (خصوصی رپورٹ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں بہتر مستقبل اور ترقی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھنی ہو گی اور آمریت کی جانب سے کی جانے و الی ہر سازش کو ناکام بنانا ہو گا۔ اگر میں کہوں کہ میری کوئی ذاتی زندگی بھی ہے تو یہ جھوٹ ہو گا۔ والدہ اکثر کہا کرتی تھیں کہ جو زندگی وہ جی رہیں اسے انہوں نے اپنے لئے نہیں چنا‘ اس زندگی نے انہیںچنا ہے۔ اب یہی معاملہ میرے ساتھ ہے‘ اپنی موجودہ زندگی کا انتخاب میں نے خود نہیں کیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں بلاول نے اعتراف کیا کہ وہ تنہائی کاشکار ہیں۔ انہوں نے کہا اگر وہ کہیں کہ ان کی کوئی زندگی ہے تو یہ جھوٹ ہو گا۔ اگر مخالفین میرے خاندان کو نشانہ بنانا اور قتل کرنا بند کر دیتے تو آج شاید میری والدہ دفترخارجہ میں اور میں خود ابھی زیرتعلیم ہوتا۔ میری ماں ایک آئرن لیڈی تھیں۔ وہ اکثر کہتی تھیں کہ انہوں نے اس زندگی کو نہیں‘ بلکہ زندگی نے ان کو اس مقصد کیلئے منتخب کیا ہے اور شاید میرے ساتھ بھی کچھ یہی ہوا ہے۔ میرے نانا نے ہمیشہ غریبوں کے حقوق کی بات کی۔
بلاول



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی
انسٹاگرام

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv