ابوجا(ویب ڈیسک) نائجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے حملوں میں 6 نائجیرین فوجی ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔نائجیریا کے فوجی حکام نے بتایا ہے کہ بوکو حرام کے دو مختلف حملوں میں چھ فوجی مارے گئے ہیں۔ پہلے واقعے میں شدت پسندوں نے گھات لگا کر اس وقت حملہ کیا جب فوجی گشت پر مامورتھے، اس حملے میں چار فوجی ہلاک اور جبکہ بارہ زخمی ہوئے۔ دوسرا حملہ بھی اسی علاقے میں ہوا، جس میں دو فوجی مارے گئے۔ حکام نے بتایا ہے کہ یہ دونوں حملے شورش زدہ صوبے بورنو میں کیے گئے۔واضح رہے کہ افریقی ملک نائجیریا میں 2009 سے شدت پسند تنظیم بوکوحرام کی کارروائیاں جاری ہیں اور گزشتہ آٹھ برس کے دوران شدت پسند گروہ کی مختلف کارروائیوں میں کم ازکم بیس ہزار افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ 20 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

