نیویارک(ویب ڈیسک)اس پینٹنگ کا عنوان ’’سالویٹر منڈی‘‘ یعنی دنیا کا نجات دہندہ اور یہ مشہور مصور، سائنسداں اور زیرک لیونارڈو ڈاونسی نے 1500 عیسوی کے لگ بھگ میں بنائی تھی۔ پینٹنگ کو سعودی ولی عہد کے ایک قریبی دوست شاہ بدر بن محمد بن عبداللہ نے 15 نومبر کو کرسٹی نیلام گھر نیویارک سے خریدا تھا جس کے لیے 45 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم دی گئی تھی لیکن اب بعض ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ معرکتہ لآرا شاہکار انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے خریدی ہے۔امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان ہی اس پینٹنگ کے اصل خریدار ہیں۔ یہ قیمتی ترین تصویر اس وقت خریدی گئی ہے جب خود سعودی عرب میں 159 افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور غبن کی تفتیش جاری ہے جس کا حجم کم سے کم 100 ارب ڈالر بتایا جارہا ہے۔ ان افراد میں بڑے تاجر، صنعت کاروں سمیت شاہی خاندان کے کئی عہدیدار بھی شامل ہیں۔ایک ہفتے قبل ابوظہبی نے اعلان کیا تھا کہ یہ پینٹنگ ایک نئے میوزیم میں نمائش کے لیے رکھی جائے گی تاہم اس مہنگی پینٹنگ کی خریداری پر کئی حلقوں نے حیرت کا اظہار بھی کیا ہے جب کہ بعض حلقے سعودی ولی عہد کی جانب سے سخت گیر رویے کی بجائے ان کے نرم اقدامات کو بھی سراہ رہے ہیں جن میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت، پولیس کی بے جا مداخلت کے خاتمے اور دیگر اقدامات شامل ہیں۔ شاید یہ تصویر خریدنے میں بھی ان کی یہی حکمت پوشیدہ ہوسکتی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

