تازہ تر ین

امریکا اور چین کی اپنے شہریوں کو پاکستان میں محتاط رہنے کی ہدایت

امریکی(ویب ڈسک) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد مسلم ممالک بالخصوص پاکستان میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے پیش نظر پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے لیے سیکورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔امریکی سفارتخانے کے مطابق اسرائیل کو دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ احتجاجی مظاہروں کو جنم دے سکتا ہے اور کچھ مظاہرے پرتشدد بھی ہوسکتے ہیں لہذا امریکی شہریوں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کرتے ہیں۔سیکورٹی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری اپنے ذاتی سیکیورٹی کے اقدامات پر نظرثانی کریں اور اپنے ارد گرد کے حالات اور مقامی سرگرمیوں سے آگاہ رہتے ہوئے سیکیورٹی کے لیے مناسب اقدامات کریں۔دوسری جانب چین کے سفارت خانے نے پاکستان میں اپنے شہریوں کے لیے سفری ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق داعش پاکستان اور افغانستان میں متحرک ہے لہذا چینی باشندے پاکستان میں اپنی سیکیورٹی کا خود خیال رکھیں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv