اسلام آباد(ویب ڈیسک)جنید جمشیدکی طیارہ حادثے میں ہونے والی شہادت کے بعد نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جنید جمشید کے استاد، ساتھی اور دوست مولانا طارق جمیل نے بتایا تھا کہ جنید جمشید جب شوبز کی دنیا چھوڑ کر اسلام کی تبلیغ کے راستے پر چلے تو سب سے پہلے انہوں نے اللہ کے دین کی تبلیغ کیلئے سہ روزہ کا اہتمام کیا بعد ازاں وہ 40دن کیلئے اللہ کے راستے کیلئے نکلے اور پھر یہ سلسلہ چل پڑا، مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ شوبز چھوڑنے کے بعد ایک دن جنید جمشید کا مجھے فون آیا اور انہوں نے بتایا کہ مولانا میرے گھر میں اس وقت ایک پھوٹی کوڑی بھی موجود نہیںاور اتنے پیسے نہیں کہ ماں کی دوا تک لاسکوں اور معروف کولڈ ڈرنگ برانڈ پیپسی کولا نے مجھے پیش کش کی ہے کہ اگر میں انہیں ان کی کمپین کے سلسلے میں ایک میوزک البم بنا کر دوں تو وہ اس کے عوض مجھے 4کروڑروپے دینے کیلئے تیار ہیں جسے میں نے ٹھکرا دیا ہے۔ مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ محبت ایک ایسا عمل ہے جو انسان کو بے پروا کر دیتا ہے اور انسانیت کی خدمت اور معبود سے محبت کے در کھلنے لگ جاتے ہیں اور یہی جنید جمشید نے کیا۔ اللہ کا راستہ اختیار کرنے کے بعد انہوں نے پھر ہر اس چیز کو ٹھکرا دیا جو ان کی راہ میں رکاوٹ بننا چاہتی تھی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

