پیرس(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے مذاہب کے تقابلی مطالعے کے بعد اسلام کو دنیا کا پرامن ترین مذہب قراردیا ہے۔اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونائٹیڈ نیشن ایجوکیشنل، سائنٹیفک اور کلچرل آرگنائزیشن (یونیسکو) نے انٹرنیشنل پیس فاؤنڈیشن کے اشتراک سے دنیا کے مختلف مذاہب پر تحقیق اور مذاہب کا مطالعہ کیا جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے یونیسکو نے اپنی تحقیق کے بعد اسلام کو پرامن ترین مذہب قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے ایک سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا ٗانٹرنیشنل پیس فاؤنڈیشن کے تقابلی مطالعے کے سربراہ روبرٹ میگی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مطالعہ اور مشاہدے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اسلام دنیا کا سب سے زیادہ پرامن مذہب ہے جب ان سے صحافیوں نے سوال کیا کہ ڈھاکا اور بغداد میں اسلام کے نام پر حملے ہوئے جس پر انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور اسلام کے معنی امن کے ہیں اور اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں دوسری جانب یونیسکو کی جانب سے جاری کئے جانے والے سرٹیفکیٹ کی عالمی رہنماؤں اور مذہبی لیڈروں کی جانب سے حوصلہ افزائی کی جارہی ہے جن کا کہنا ہے کہ اسلام دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور دیگر مذاہب کو اسلام سے سبق حاصل کرنا چاہئے جب کہ بعض رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یونیسکو کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدام کی کوئی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ اسلام کو سب سے بہترین مذہب ہونے کے سرٹیفکٹ کی ضرورت نہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

