ابوظہبی(ویب ڈیسک) حکومت نے ابوظہبی آنے والے تمام ممالک کے شہریوں کو سیاحتی ویزا دینے کا اعلان کردیا جس کے لیے ایئرپورٹ پر کاؤنٹر قائم کردیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی آنے والے افراد کو چار دن کے لیے سیاحتی ویزا دیا جائے گا اور یہ ویزا ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہی محض 15 تا 30 منٹ میں جاری کردیا جائے گا، اس ضمن میں امیگریشن حکام نے ابوظہبی ایئرپورٹ کے ٹرمینل تھری (ٹرانزٹ ایریا) پر نیا کاؤنٹر قائم کردیا ہے تاکہ ٹرانزٹ ویزا اور نئے آنے والوں کو فوری ویزا دیا جاسکے۔یہ کاؤنٹر مختلف اقسام کے ویزے جاری کررہا ہے جس میں نئے آنے والے افراد کو سیاحتی ویزوں کا اجرا بھی شامل ہے ، ابوظہبی ایئرپورٹ پہنچنے والا کسی بھی ملک کا شہری اس کاؤنٹر پر جاکر سیاحتی ویزا حاصل کرسکتا ہے جو کہ اسے آدھے گھنٹے میں مل جائے گا، سیاحتی ویزا براہ راست ابوظہبی پہنچنے والے افراد کے ساتھ ساتھ ایسے افراد بھی حاصل کرسکتے ہیں جو ٹرانزٹ ویزا پر ابوظہبی پہنچے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کا ٹرانزٹ ویزا سیاحتی ویزا میں تبدیل کردیا جائے۔قبل ازیں ایئرپورٹ پر ٹرانزٹ ویزا محض چند ممالک کے شہریوں کے لیے دستیاب تھا جب کہ دیگر ممالک کے شہریوں کو ٹرانزٹ ویزا کے لیے رائج طریقہ کار کے تحت وہاں آنے سے پہلے درخواست دینی پڑتی تھی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

