وارسا(ویب ڈیسک) پولینڈ میں حکومت کی جانب سے عدالتی اصلاحات کے خلاف ہزاروں افراد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور متنازع بل واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پولینڈ میں حکمران جماعت کی طرف سے عدالتی نظام میں اصلاحات کا پیش کردہ بل کے خلاف ملک بھر میں احتجاج شروع ہوگیا ہے۔حکومتی بل میں اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری کااختیار پارلیمان اور صدرکو دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے اگر یہ بل پاس ہوجاتا ہے تو عدالتوں میں ججز کی تعیناتی پارلیمان اور صدر کی منظوری سے مشروط ہوگی۔عدالتی اصلاحات کے حکومتی بلوں کے خلاف دارالحکومت وارسا سمیت درجنوں شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔مظاہرین نے آزاد عدلیہ،آزاد الیکشن اور آزاد پولینڈ کے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ اصلاحاتی بل ملکی آئین کے سراسر خلاف ہے جب کہ یورپی یونین نے بھی مذکورہ بل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اس قسم کے بل سے 40فیصد ججز کو جبری طور پر رٹائرکرنا یورپی یونین کے قوانین سے مطابقت نہیں رکھتا۔پولینڈ کے صدر نے اندرزج ڈوڈا نے رواں سال جولائی میں اسی نوعیت کے ایک بل کی حمایت کی تھی جس کی اپوزیشن کے ساتھ ساتھ یورپی یونین نے مخالفت کرتے ہوئے اس پرنظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ۔مخالفین کا کہنا تھا کہ صدر کا یہ اقدام قانون کی بالادستی کے لیے خطرناک ہے۔صدر اندرزج ڈوڈا نے ان دو بلوں کے حق میں ووٹ دیا تھا جس کے تحت سینئر ججز کی تقرر ی کا اختیار وزیرقانون کو دیا گیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

