انقرہ(ویب ڈیسک) ترکی کے بانی اور پہلے صدر مصطفیٰ کمال اتاترک کی توہین کرنے پر ترک حکومت نے نیٹو کی فوجی مشقوں کابائیکاٹ کردیا۔ناروے میں نیٹو کی فوجی مشقوں کے دوران ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کی تصویر دشمن کے طور پر لگا کر توہین کی گئی۔ ترکی اس واقعے پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجاً نیٹو کی فوجی مشقوں سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے مشقوں میں شریک اپنے 40 فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ترک صدر رجب طیب اردوان کے نام سے بنے ہوئے ایک جعلی اکاؤنٹ سے بھی نیٹو مخالف پیغامات بھیجے گئے ہیں۔نیٹو کے جنرل سیکریٹری جینز اسٹولٹن برگ نے معاملے پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ترکی نیٹو کے فوجی اتحاد کا اہم حصہ ہے اور کمال اتاترک کی تصویر دشمن کے طور پر لگانا انفرادی نوعیت کا عمل ہے جسے نیٹو اتحاد کا مؤقف نہ سمجھا جائے۔واضح رہے کہ ترک فوج نیٹو اتحاد میں شامل دوسری بڑی فوج ہے۔ ترکی دولتِ اسلامیہ (داعش) کے خلاف اتحاد اور افغانستان میں نیٹو مشن دونوں کا حصہ ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

