واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے ذاتیات پر اتر ا?ئے اور انہیں موٹا بونا قرار دے دیاامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو ڈھکے چھپے الفاظ میں موٹا بونا قرار دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان مجھے بڈھا کہہ کر میری بےعزتی کیوں کریں گے؟۔ میں تو کبھی انھیں ”چھوٹے قد والا یا موٹا“ نہیں کہوں گا۔اس موقع پر امریکی صدر نے کم جونگ ان کی طرف دوستی کا بھی ہاتھ بڑھایا۔ ٹرمپ نے لکھا کہ ’اوہ اچھا۔ میں تو کم جونگ ان سے دوستی کرنے کی بہت کوشش کرتا ہوں اور شاید ایک دن نہ ایک دن میں اپنی اس کوشش میں کامیاب ہوجاو¿ں گا۔واضح رہے کہ کچھ روز پہلے شمالی کوریا کی حکومت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پاگل بوڑھا قرار دیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر پر سوا 4 کروڑ سے زیادہ فالورز ہیں اور ایک بار ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ ٹوئٹر کے بغیر شاید وہ امریکی صدارت تک نہ پہنچ پاتے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

