ممبئی(این این آئی) ممبئی سے تعلق رکھنے والے معروف مبلغ اور اسکالر ذاکر نائیک کو، جو ان دنوں ملائیشیا میں مقیم ہیں، بھارت کے حوالے کرنے کا قانونی عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے قومی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے 52 سالہ ذاکر نائیک پر الزام لگایا کہ وہ نوجوانوں کو انتہا پسندی کی جانب راغب کر رہے ہیں۔ این آئی اے کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گردی کے لیے رقوم فراہم کرنے اور منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہیں۔نائیک نے ان الزامات کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ انہیں بھارت میں اقلیتوں کے خلاف جاری مذہبی ایذا رسانی اور عقوبت کا ہدف بنایا جا رہا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ نے کہاکہ جیسے ہی قانونی عمل مکمل ہو گا، ذاکر نائک کو بھارت کے حوالے کرنے کی باضابطہ درخواست بھیج دی جائے گی۔بھارت کی خارجہ امور کی وزارت کے ترجمان راویش کمار نے یہ بھی بتایا کہ اس مقدمے پر وزارت داخلہ کام کر رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ذاکر نائک پانچ سال قبل مستقل رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد سے ملائیشیا میں رہ رہے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

