تازہ تر ین

شوہر کی بیوفائی پر بیوی کا ہنگامہ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

دوحہ، چنئی (خصوصی رپورٹ) قطر ایئرویز کی دوحہ سے انڈونیشیا جانے والی پرواز میں شوہر کی بے وفائی پر بیوی نے ہنگامہ کھڑا کر دیا، جس کے باعث مسافر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایرانی خاتون، ان کے شوہر اور بیٹے چھٹیاں منانے بالی جا رہے تھے ۔ دوران پرواز خاتون نے اپنے سوئے ہوئے شوہر کے فنگر پرنٹس سے ان کا فون کھول لیا اور انہیں اپنے شوہر کی بے وفائی کا علم ہو گیا اور اسی وقت جھگڑا شروع ہو گیا۔انہوں نے مبینہ طور پر اپنے شوہر سے ہاتھا پائی کی اور طیارے پر سوار 284 مسافروں کی پریشانی کا باعث بنیں۔عملے نے بیچ بچا ﺅکی کوشش کی لیکن خاتون کو کسی طرح قابو نہ کیا جا سکا۔ پائلٹ نے معاملہ بے قابو ہوتا دیکھ کر طیارے کو قریبی چنئی ایئرپورٹ پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔ایئرویز نے میاں بیوی اور بچوں کو چنئی ایئرپورٹ پر اتار دیا اور پھر دو گھنٹے کی تاخیر کے بعدبالی روانہ ہوگیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv