اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے الیکشن ریفارمز ایکٹ 2017 کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ ماہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ترامیم کے بعد انتخابات بل 2017 منظور کرایا تھا جس کےبعد پاناما کیس میں نااہل ہونے والے نوازشریف ایک بار پھر پارٹی کے صدر منتخب ہوئے۔جیونیوز کےمطابق عمران خان نے الیکشن ریفارمز ایکٹ 2017 کے خلاف سپریم کورٹ میں عوامی مفاد کے آرٹیکل 184/3 کے تحت درخواست دائر کی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ پاناما فیصلے میں نوازشریف کو رکن قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے نااہل کیا گیا، اسی کیس کے نتیجے میں ہی نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کا عہدہ چھوڑنا پڑا اور پھر نوازشریف کو (ن) لیگ میں عہدے پر لانے کے لیے ایکٹ میں ترامیم کی گئیں۔عمران خان نے درخواست میں استدعا کی کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی ترامیم آئین سے متصادم ہیں لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

