تازہ تر ین

پیٹرول کی مد د سے سبزیوں کو آگ کیسے لگی، خبر پڑھ کر آپ بھی یقین کر لیں گے

لاہور (خصوصی رپورٹ) پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے ساتھ ہی اتوار بازاروں میں سبزیوں کے ریٹ آسمانوں سے باتیں کرنے لگے۔ درجہ دوم کی سبزیاں مٹر 200 روپے کلو، کریلا180 روپے کلو ، پھلیاں 180، پیاز80، بیگن50، ٹماٹر100، ادرک250 روپے، لہسن200 روپے ،گاجر50 روپے کلو و دیگر سبزیوں کے ریٹ صارفین کی پہنچ سے دور ۔ عظیم ، وسیم، طاہر، احمد ، شجاع انور، مبشر و دیگر خریدار نیااخبار سروے میں سبزیاں مہنگی ہونے پر پھٹ پڑے۔ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے بعد صارفین اتوار بازاروں میں بڑھنے والی مہنگائی کے خلاف حکومت کو کوستے رہے۔ انہوں نے کہا کہ مٹن، بیف اور چکن کے بعد سبزیاں ایسی آئٹم تھی کہ ہر شخص کی رسد میں پہنچ جاتی تھیں لیکن حالیہ مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور کچھ منافع خور تاجروں نے خود ساختہ بھی مہنگائی کر رکھی ہے۔ انتظامیہ میں انتہائی نالائق افسران و اہلکار موجود ہیں جو کہ چیک اینڈ بیلنس کا نظام وضع نہ کرنے کی وجہ سے مہنگائی کا سبب ہے۔ گاہکوں نے مزید بتایا کہ جب انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے گھروں میں فری درجہ اول کی سبزیاں پہنچ جاتی ہیں تو انہیں کیا ضرورت ہے کہ چیک اینڈ بیلنس کے نظام پر توجہ دیں۔ اتوار بازاروں میں سبزیاں مہنگی جبکہ ریڑھیوں پر سبزیاں سستی مل جاتی ہیں اور 100 روپے کلو والی سبزی 40روپے کلو میں بآسانی میسر ہوتی ہے، صارفین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اتوار بازاروں میں سبزیوں کے ریٹ مناسب کیے جائیں تاکہ غریب آدمی بآسانی سبزیاں خرید کر اپنی بیوی بچوں کا پیٹ پال سکیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv