مردان(آئی این پی )وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ، عمران خان کا وزیراعظم کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ، ہم عام انتخابات میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے ، عمران خان عوام آپ سے پوچھتے ہیں کہ صحت اور تعلیم کی انقلابی پروگرام کہاں ہیں ۔ اتوار کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کے مسائل حل کرنے کےلئے دن رات محنت کر رہی ہے ، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے، آئندہ انتخابات میں خیبرپختونکوا کے عوام مسلم لیگ (ب) کو ووٹ دیں گے ، عمران خان کا وزیراعظم بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ، مسلم لیگ (ن) عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات کام کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ہمارے قائد محمد نوازشریف عدالتوں سے سرخرو ہوں گے ، ملکی ترقی کےلئے نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینا ہوگا ، (ن) لیگ عوام کی خدمت پر یقین رکھیت ہے ، کے پی کے عوام (ن) لیگ کو مینڈیٹ دیں تو پھر ترقی یقینی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں مینڈیٹ نہ ہوتے ہوئے کام کر رہے ہیں ، 2018کے انتخابات میں عوام مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دیں گے ، ہم عام انتخابات میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے ۔امیر مقام نے کہا کہ عمران خان جلسوں میں عوام سے جھوٹ بولتے ہیں ، نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں ، 2018کے انتخابات میں خیبرپختونخوا کے عوام عمران خان کا احتساب کریں گے ، جعلی تبدیلی کے دعویدار خیبرپختونخوا کی سیاست میں دفن ہو جائیں گے ، خیبرپختونخوا میں صحت اور تعلیم کے شعبے کا برا حال ہے ، عمران خان عوام آپ سے پوچھتے ہیں کہ صحت وتعلیم کے انقلابی پروگرام کہاں ہیں ،عو ام عمران خان کی جعلی تبدیلی پہچان چکے ہیں ۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

