تازہ تر ین
shabaz shreef

وزیر اعلیٰ شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

لاہور (ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے ، شہباز شریف 6 روزہ دورے کے بعد پی آئی اے کی پرواز 758 سے لاہورپہنچے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لندن میں قیام کے دوران بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی ، شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کی اور مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کے اہم اجلاس میں بھی شریک ہوئے جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور عدالتوں میں مقدمات کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔ اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف نے بھی شرکت کی ۔ شہباز شریف نے لندن قیام کے دوران اوورسیز پاکستانیوں اور ن لیگ رہنمائوں سے بھی ملاقاتیں کیں ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv