کوٹ ادو( نمائندہ خبریں) کوٹ ادو میں گزشتہ روز تحریک انصاف کا ہونے والا جلسہ ضلع کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا، جس سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خطاب کیا، سیاسی ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل شہر کی حدود میں اتنا بڑا جلسہ ماضی میں دیکھنے میں نہیں آیا، غیر جانبدار ذرائع نے بھی اس دعویٰ کی تصدیق کی ہے، خفیہ ایجنسیوں اور پولیس ذرائع نے بھی اسے فقید المثال جلسہ قرار دیا۔
.