تازہ تر ین

لندن میں پاکستان مخالف مہم ،حکومت پاکستان نے ایکشن لے لیا

آسلام باد (ویب ڈیسک ) دفتر خارجہ نے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کو طلب کرکے لندن میں ٹیکسی کیبز پر پاکستان مخالف نعرے آویزاں کرنے پرشدید تحفظات کا اظہار کیا۔ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی طلبی کے دوران سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے لندن میں ٹیکسی کیبز پر پاکستان مخالف نعرے آویزاں کرنے کو پاکستان کی داخلی سالمیت اور خودمختاری پر حملہ قرار دیا۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے برطانوی حکومت کو شدید تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اشتہارات اور ان میں بدنیتی پر مبنی مواد پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف ورزی ہیں، ایک دوست ملک کی سرزمین کو پاکستان مخالف بدنیتی پر مبنی مہم کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  سیکریٹری خارجہ نے برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹرز کے مطابق پاکستان اس مہم کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv