اسلام آباد (آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ بیورو کریسی کے گردبھی گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا، کرپشن کیسوں میں پلی بارگین اور کرپشن کی رقم رضاکارانہ طور پر واپس کرنے والے بیورو کریٹس کی فہرستیں مرتب کرنی شروع کر دیں جو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو دی جائیں گی تا کہ ایسے افسران کی پوسٹنگ اور ترقیوں کا راستہ روکا جا سکے۔ نیب ذرائع کے مطابق ان تمام بیورو کریٹس کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے جو کرپشن کیسوں کی لوٹی ہوئی رقم یا تو رضاکارانہ طور پر واپس کر چکے ہیں یا پھر پلی بارگین کے ذریعے کلین چٹ حاصل کر کے دوبارہ اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو جلد نیب زدہ افسران کی فہرستیں دے دی جائیں گی تا کہ ان افسروں کا راستہ روکا جا سکے۔ دوسری طرف وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ نیب زدہ افسروں کو کوئی پوسٹنگ نہ دی جائے اور نہ ہی ان کو ترقی دی جائے تاہم وہ افسران جن کے خلاف نیب میں انکوائری یا پھر کوئی شکایت موجود ہے تو جب تک اس کے خلاف کیس درج نہیں ہوتا تب تک اس کی ترقی کو بھی نہیں روکا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

