Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

این آر او ہوا تو اسلام آباد میں تاریخی دھرنا دینگے، عمران خان

By adminنومبر 3, 2017
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
imran jalsa 30 jul
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اوچ شریف، خانیوال، اسلام آباد (نمائندگان) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پو را مو قع دیااین آر او ہو ا تو اسلام آ باد میں تا ریخی دھر نا دینگے۔شوگر ملز بند ہونے سے کسانوں کو نقصان ہوا، ہے شہباز شریف سے پیسا دلوائیں، 27 کلومیٹرکی اورنج ٹرین پر200 ارب روپے خرچ کیے جارہے ہیں، تحریک انصاف اقتدار میں آکر سب سے زیادہ پیسا کسانوں کو دےگی، بڑے چور یہاں سے پیسا باہر لےجاتے ہیں اور لندن دبئی میں محلات بناتے ہیں، وزیراعظم سے پوچھتا ہوں قوم کے مجرم کو پروٹوکول کیوں دے رہے ہیں، سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پورا موقع دیا، چوری کی دولت کو بچانے کےلئے عدلیہ پر حملے کررہے ہیں، نواز شریف نے جھوٹ بھی بولا اور جعلی کاغذات بھی دیے،300 ارب روپے جو کمائے وہ باہر کیسے گیا، میں اسلام آباد میں اتنے لوگ لاو¿ں گا کہ کھڑے ہونے کی جگہ نہیں ملے گی۔وہ جمعرات کو اوچ شریف میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں جو دھند ہے اس سے بچے بیمار ہورہے ہیں ،اللہ کی طرف سے خطرے کی گھنٹی بج رہی ہے، کبھی بھی ایسی دھند نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے چھانگا مانگا جیسے 40 جنگل اگائے،جب اللہ موقع دے گا جنگلات اگائیں گے،ہم نے کے پی میں ایک ارب درخت اگائے ہیں ،درخت اس لیے اگائے کہ یہ ہوا کو صاف کرتے ہیں ،جو پختونخوا میں کیا،اگرباری ملی توپورے پاکستان کو ہراکردیں گے۔عمران خان نے کہا کہ جب کسان خوشحال ہوتا ہےتو ملک خوشحال ہوتا ہے،ہندوستان اپنے کسانوں کی مدد کرتا ہے، لیکن یہاں ایسا نہیں ہے،دنیا کے کسی ملک نے غربت ختم نہیں کی سوائے چین کے ،27 کلومیٹرکی اورنج ٹرین پر200 ارب روپے خرچ کیے جارہے ہیں،اس سے کم پیسا کسانوں پر خرچ کردیں توملک میں خوشحالی آجائیگی،: سب سے زیادہ سہولتیں کسانوں کو دی جائیں گی،تحریک انصاف اقتدارمیں آکر سب سے زیادہ پیساکسانوں کو دےگی،جو پیسا عوام پر خرچ ہونا ہوتا ہے اسے یہ لوٹ کر باہر لے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کمزور طبقے کی مدد تب کرتی ہے جب اس کے پاس پیسا آتا ہے،قوم کے پاس اپنے بچوں کو پڑھانے کیلیے پیسے نہیں ہوتے، کرپشن قوموں کو تباہ کردیتی ہے،حکومت کا پیسا عوام کا پیسا ہے ،چار سال میں دبئی میں پاکستانیوں نے 800 ارب روپے کی پراپرٹی لی اگر یہی روپے پاکستان میں خرچ ہوتے تو یہیں نوکریاں مل جاتیں ، ہمارے مزدور دبئی میں نوکریاں کرنے جاتے ہیں ،بڑے چور یہاں سے پیسا باہر لےجاتے ہیں اور لندن دبئی میں محلات بناتے ہیں جبکہ غریب لوگوں سے جیلیں بھری ہوئی ہیں جو چھوٹی چوریاں کرتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ جو 300ارب روپے لے کرگیا وہ کہتا ہے مجھے کیوں نکالا، کیاپیغام دے رہے ہیں کہ چوری کرناتوبڑی کرناچھوٹی چوری نہ کرنا،وزیراعظم سے پوچھتاہوں قوم کے مجرم کوپروٹوکول کیوں دے رہے ہیں،جے آئی ٹی بنی اس میں بھی ثبوت کا ایک کاغذ نہیں دیا،نواز شریف نے جھوٹ بھی بولااور جعلی کاغذات بھی دیے، 300 ارب روپے جو کمائے وہ باہر کیسے گئے، سپریم کورٹ نے نواز شریف کوپورا موقع دیا،چوری کی دولت کو بچانے کیلیے عدلیہ پر حملے کررہے ہو۔ عمران خان نے کہا کہ میں اسلام آباد میں اتنے لوگ لاو¿ں گا کہ کھڑے ہونے کی جگہ نہیں ملے گی،جس پارٹی کے سربراہ کا پیسا باہر ہو الیکشن میں اسے ووٹ نہیں دینا،شوگرملزبندہونے سے کسانوں کو نقصان ہوا،شہباز شریف سے پیسا دلوائیں، لاہور ہائیکورٹ سے کہوں گا کسانوں کو گنے کے پیسے دلوائیں، اگلے الیکشن میں وعدہ کریں اسے ووٹ نہیں دیں گے جس کاپیساباہر ہے، آج فی بندہ ایک لاکھ روپے سے زائد کا مقروض ہے، شریف خاندان نے غیر قانونی طور پر شوگر ملیں بنائیں،حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ کسان کی مدد کرے، غریب کسان سارا سال محنت کرتا ہے،یہاں پہنچنے میں 9گھنٹے لگے،اگر 24 گھنٹے بھی لگتے تویہاں آناتھا۔ پاکستان تحرےک انصاف کے چےئرمےن عمران خان نے کہاہے کہملکی معاشی صورتحال انتہائی خطرناک موڑ پر کھڑی ہے تحرےک انصاف 2018کے الےکشن مےں کلےن سوےپ کرےگی ‘ملکی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کرنے کےساتھ ساتھ ان سے لوٹی گئی اےک اےک پائی وصول کی جائےگی۔ وہ جمعرات کو یہاں تحرےک انصاف کے ضلعی جنرل سےکرٹری رانا سلےم حنےف کی جانب دئےے گئے عشائےہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر مرکزی جنرل سےکرٹری جہانگےرترےن ‘مرکزی رہنما سردار احمد ےارہراج ‘رانا طارق ‘رانا نعمان ‘ را? فرحت اللہ ‘ےوتھ ونگ کے رانا حسےب سلےم ‘را? عثمان اکرم‘رانا اختر اور دےگر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔عمران خان نے کہا کہ نااہل نوازشرےف ہر جگہ جھوٹ کا سہارا لے کر کرپشن کو بچانے کی کوشش کررہے ہےں مسلم لےگ ن کے دور حکومت مےں جس بے دردی کےساتھ ملکی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گےا تحرےک انصاف برسراقتدار آکر ان نااہل حکمرانوں سے عوام کی اےک اےک پائی وصول کرےگی ‘2018کے الےکشن مےں تحرےک انصاف کے امےدوار بھاری اکثرےت سے کامےاب ہونگے ‘تحرےک انصاف اس پٹوار کلچر کو جڑ سے اکھاڑ دے گی۔انہوں نے مزےد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا جنون اور تحرےک انصاف کا سونامی اس فرسودہ کلچر کو خصوخاشاک کی طرح بہا لےجا ئےگا۔سردار احمد ےارہراج سے ضلع خانےوال کی تنظےم صورتحال کے حوالہ سے تفصےلی گفتگو کی۔سردار احمد ےارہراج نے اس موقع پر قائد تحرےک عمران خان کو بتاےا کہ تحرےک انصاف کے نوجوان ‘کارکنان تبدےلی کے لےے عمران خان کا ہر اول دستہ ثابت ہونگے اورشبےر اسٹےڈےم خانےوال مےں 4نومبر کا جلسہ مخالف سےاسی قوتوں کے تابوت مےں آخری کےل ثابت ہوگا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نواز شریف کی وطن واپسی پر رد عمل کے اظہار میں کہا ہے کہ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے بددیانت شخص کو پروٹوکول دینا شرمناک ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں چیرمین تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پروٹوکول دینے پر کڑی تنقید کا نشانابناتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے بددیانت شخص کو پروٹوکول دینا شرمناک ہے، وزیر اعظم کرپشن جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب شخص کو شاہانہ پروٹوکول کیسے دے رہے ہیں،یہ اقدام جرم کو خوشنما بنانے کی کوشش ہے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم مطلوب شخص کو پنجاب ہاوس میں قیام گاہ کیسے فراہم کرتے ہیں، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کالے دھن کے تحفظ میں نواز شریف کی مدد کرتے نظر آرہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ منی لانڈرنگ کے 300 ارب نواز شریف کی تجوریوں میں محفوظ رہیں۔ وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی نے ایسا کر کے خود کو بے توقیر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کرپشن کے ملزم کے پروٹوکول پر قوم کے ٹیکس کا پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔ عمران خان نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ بے شمار کرپشن کے مقدمات کے ملزم کو ٹیکس کے پیسے سے پنجاب ہاو¿س میں کیسے ٹھرایاجا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا نواز شریف نے قومی دولت لوٹ کر 300 ارب بیرون ملک بھیجے ہیں اور اب نواز شریف احتساب عدالتوں میں کرپشن کے مقدمات بھگت رہے ہیں۔

admin

Keep Reading

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل

ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی نوجوان کا دھماکا: ایلون مسک کی اسپیس ایکس ‘کرسر اے آئی’ کو 60 ارب ڈالر میں خریدنے کو تیار

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.