فاطمہ اور ممتاز، بچی حنا کے ساتھ واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچیں، جہاں ان کے اہلخانہ ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔فاطمہ اور ممتاز، بچی حنا کے ساتھ واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچیں، جہاں ان کے اہلخانہ ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ دونوں بہنیں فاطمہ اور ممتاز اپنی والدہ رشیدہ بی بی کے ہمراہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے 2006 میں ہندوستان گئی تھیں، جہاں انہیں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔گجرانوالہ کی رہائشی دونوں بہنوں اور ان کی والدہ کو گرفتاری کے بعد امرتسر جیل منتقل کردیا گیا جہاں 2 سال قبل ان کی والدہ کا انتقال ہوگیا۔ فاطمہ، جو گرفتاری کے وقت حمل سے تھیں، نے جیل میں ہی بیٹی کو جنم دیا، جس کا نام حنا رکھا گیا اور جس کی عمر اب 10 سال ہے۔مذکورہ خواتین کو ساڑھے 10 سال قید کی سزا کے ساتھ جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی تھی، لیکن ان کی سزا ختم ہونے کے بعد بھی جرمانہ ادا نہ کرنے کے باعث انہیں قید میں رکھا گیا۔تاہم بعدازاں ہندوستان کی ایک این جی او نے جرمانہ ادا کرکے بہنوں کی رہائی کی راہ ہموار کی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

