اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں نواز شریف لندن سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے ،کل جمعہ کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ،نوازشریف کو بے نظیر ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد قافلے کی صورت میں وفاقی دارالحکومت میں اپنی رہائش گاہ پنجاب ہاؤس پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کی فلائٹ نمبر پی کے 786 نواز شریف کو لیکر اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچیجہاں ان کے استقبال کے لیے لیگی رہنماؤں سمیت پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔لیگی قیادت نے نواز شریف کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا جبکہسابق وزیر اعظم نے ان کا استقبال کے لیے آنے والے رہنماؤں سے مصافحہ بھی کیا۔ نواز شریف کو پہلے راول لانج لایا گیا، جہاں پہلے سے موجود تفتیشی آفیسر محبوب عالم کی سربراہی میں نیب کی ٹیم نے سابق وزیراعظم سے احتساب عدالت کے سمن کی تعمیل کروائی۔ذرائع کے مطابق تعمیلی سمن پر دستخط کے بعد نواز شریف نے ان کے استقبال کے لیے موجود مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں سے مختصر مشاورت کی اور پھر پنجاب ہاؤس پہنچ گئے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف قافلے کی صورت میں پنجاب ہاؤس روانہ ہوئے جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، پارٹی رہنما آصف کرمانی اور پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات پرویز رشید سمیت دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے ۔سابق وزیراعظم نوازشریف کے زیرصدارت پنجاب ہاؤس مسلم لیگ کا مشاورتی اجلاس ختم ہو گیاجس میں راجہ ظفرالحق،مشاہد اللہ،چودھری تنویر،پرویزرشید،سعدرفیق،زاہدحامد،انوشہ رحمان ، طارق فضل چودھری،طلال چودھری،امیرمقام شریک ہوئے،اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اورآئندہ کی حکمت عملی پرمشاورت کی گئی اس کے علاوہ نوازشریف کیخلاف نیب ریفرنسزاوراحتساب عدالت میں پیشی پربات چیت ہوئی،پارٹی رہنماوں نے بیگم کلثوم نواز کی صحت سے متعلق دریافت کیا،اس موقع پر نوازشریف کاپارٹی رہنماؤں سے کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نوازکوآپ کی دعاوں کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ ہم نے کوئی تصادم کی راہ اختیار نہیں کی ،ہمارے ساتھ تصادم کیاگیا،سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی بے اصولی کی نہ آئندہ ایسا کچھ کریں گے ،ہم اقتدار نہیں اقدار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،نوازشریف کا کہناتھا کہ میں مقدمات کا سامنے کرنے کیلئے ہی آیا ہوں،مقدمات سے گھبرانے والا نہیں۔خیال رہے کہ پاناما پیپرز کیس میں سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کی روشنی میں نیب کی جانب سے دائر ریفرنسز کے سلسلے میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہونے کے لیے نواز شریفلندن سے اسلام آباد پہنچے۔یاد رہے کہ نواز شریف گزشتہ ماہ 5 اکتوبر کو لندن روانہ ہوگئے تھے جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی تیمار داری کی جو کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا ہیں اور لندن کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ کل جمعے کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نواز شریف کیساتھ ساتھ مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدرکے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہوگی، عدالت نے گزشتہ دو سماعتوں میں عدم پیشی پر نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق نااہل وزیر اعظم نوازشریف کو 56گاڑیوں کے شاہانہ قافلے میں ائیرپورٹ سے پنجاب ہاؤس لے جایا گیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

