تازہ تر ین

لاہورئیے مرغی کا گوشت خریدنے سے قبل یہ خبر لازمی پڑھ لیں

اسلام آباد‘ لاہور‘ فیصل آباد (خصوصی رپورٹ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں چھائے سموگ کے سائے سے فضا آلودہ سے آلودہ ہونے لگی۔ 500 لاہوریئے ہسپتالوں میں جا پڑے۔ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے ساہیوال کول پلانٹ بند کرنے کی ہدایت کردی۔ مرغیوں میں پھر برڈ فلو کا مرض پیدا ہوگیا۔ ہوٹلز میں بیمار جانوروں کا گوشت فروخت ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز بھی سموگ کا راج برقرار رہا۔ لاہور‘ اوکاڑہ اور دیگر شہروں کے بعد اسلام آباد میں بھی آلودگی کے بادل چھا گئے۔ شہریوں کی آنکھوں کی آنکھوں میں جلن بڑھنے لگی جبکہ سانس لینا مشکل ہوگیا۔ لاہور میں 500 افراد ہسپتال پہنچ گئے۔ شہر کے مختلف ہسپتالوں میں سانس‘ پھیپھڑوں اور آنکھوں کے امراض میں مبتلا شہریوں کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ ہوا اور گزشتہ دنوں میں 1200 سے زائد افراد ان بیماریوں کا شکار ہوئے ہیں۔ ادھر پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے پنجاب حکومت کو ساہیوال کول پاور پراجیکٹ فوری بند کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کول پلانٹ تھر‘ چولستان سمیت دیگر ریگستانی علاقوں میں لگائے جائیں۔ گزشتہ روز کمپنی کا اجلاس چیئرمین سید خورشید شاہ کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ خورشید شاہ نے کہا پنجاب میں سموگ اور دھند کی اصل وجہ کوئلہ کے پاور پلانٹ ہیں جن کی وجہ سے مبتلا ہوچکی۔ لاہور‘ فیصل آباد‘ ساہیوال اور ملحقہ علاقوں کے لوگ کوئلے کے دھوئیں سے مرے تو قتل کی ایف آئی آر درج کرائیں گے۔ ہم نے ابتدا سے ہی کوئلے منصوبے نہ لگانے کا مشورہ دیا تھا۔ یہ جرم ہے‘ ان منصوبوں کو لگانے والے حکمرانوں پر قتل کے مقدمات درج ہونے چاہئیں۔ لاہور‘ فیصل آباد‘ گوجرانوالہ‘ گجرات کی دس فیصد آبادی ان امراض میں مبتلا ہوچکی ہے۔ محکمہ زراعت کو کسانوں کو فصلوں کو آگ نہ لگانے کی تربیت دینے کا حکم دے دیا۔ محکمہ بلدیات نے چیف افسران کو کوڑا کرکٹ‘ فصلیں‘ بیگز‘ ٹائرز‘ ربڑ‘ لیدر جلانے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرا کے روزانہ بنیاد پر رپورٹ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو ارسال کرنے کا حکم دیا۔ فضا میں آلودگی کی شرح 80 مائیکرو گرام فیصد کیوبک میٹر سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے لیکن لاہور کے بعض علاقوں میں یہ 200 سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔ سموگ سے برائلر‘ مرغیوں پر برڈ فلو کا کا شدید حملہ ہوا ہے جس کے بعد ان کی ہلاکت میں اضافہ جبکہ نرخ میں کمی ہوگئی۔ فیصل آباد ریجن سے چند منافع خوروں نے مرغی انتہائی سستے داموں خرید کر گوشت لاہور‘ اسلام آباد اور پشاور میں سپلائی کردیا۔ مرغیوں پر برڈ فلو کا حملے منوں مرغیاں ہلاک ہوگئیں۔ بڑے ہوٹلوں پر مردہ برائلر مرغیوں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف ریٹ کم کردیئے گئے۔ سموگ نے شہریوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی‘ فضا میں موجود زہریلے کیمیکلز نے گلے اور آنکھوں کے امراض کی صورت میں شہریوں پر بھی اپنے اثرات مرتب کرنا شروع کردیئے ہیں۔ طبی ماہرین نے عوام کو غیرضروری گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کردی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv