اسلام آباد (آئی این پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے واضح کیا ہے کہ کسی بیرونی طاقت کے مفادات کےلئے خارجہ پالیسی تشکیل نہیں دیں گے، امریکہ پاکستان کو قصور وار ٹھہرا کر افغانستان میںاپنی ناکامی سے پردہ پوشی کر رہا ہے، پاکستان اب کی پراکسی وار میں شامل نہ ہونے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، علاقائی امن کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کے پلیٹ فام کو بھرپور طریقے سے استعمال کریں گے،امریکہ کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان بھارت کا خطے میں پولیس مین کا کردار قبول نہیں کرے گا، ماضی کی طرح بزدلانہ رویہ امریکہ کے ساتھ نہیں رکھیں گے اور پاکستان کی سلامتی اور وقار مقدم ہو گا، نئی امریکی پالیسی کا ڈھانچہ ان جرنیلوں نے بنایا جنہوں نے افغانستان میں ہزیمت اٹھائی، امریکہ پر واضح کر دیا ہے کہ نئی پالیسی بہتر ثابت نہیں ہو سکتی۔وہ بدھ کو سینیٹ میں امریکی وزیر خارجہ کے حالیہ دورے جنوبی ایشیاءپر جاری بحث سمیٹ رہے تھے۔وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات زیادہ خوشگوار نہیں ہیں، امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتری کےلئے مشترکہ گراﺅنڈ ڈھونڈ رہے ہیں تاکہ افغانستان کے مسئلے کے حل کےلئے کوئی مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ سے کہا تھا کہ وہ قابل عمل انٹیلی جنس دیں تو کارروائی کریں گے، محض خالی خولی بات نہ کریں، امریکہ کو واضح انداز میں پیغام دیا جا چکا ہے کہ پاکستان بھارت کا خطے میں پولیس مین کا کردار قبول نہیں کرے گا، ماضی کی طرح بزدلانہ رویہ امریکہ کے ساتھ نہیں رکھیں گے اور پاکستان کی سلامتی اور وقار مقدم ہو گا۔خواجہ آصف نے کہا کہ ایران ، چین، روس سمیت علاقائی ممالک کے ساتھ افغانستان کے مسئلہ کے حل کےلئے مل کر کام کرنے کےلئے ملاقاتیں کی ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ علاقائی ممالک مل کر حل تلاش کر کے علاقائی امن کو یقینی بنائیں کیونکہ امریکا آج ہے کل یہاں نہیں ہو گا۔ پاکستان اب کی پراکسی وار میں شامل نہ ہونے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم علاقائی امن کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کے پلیٹ فام کو بھرپور طریقے سے استعمال کریں گے اور کوشش ہے کہ مشترکہ گراﺅنڈ افغان مسئلے کا حل تلاش کر سکیں ۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

