لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی قیام امن اور توانائی بحران کے خاتمے کو اپنی اولین ترجیح بنایا اور ورثے میں ملنے والی تباہ حال معیشت کی بحالی کےلئے ٹھوس اقدامات کئے ۔ آئندہ نسلوں کو پرامن، خوشحال اور معاشی طور پر مضبوط پاکستان دینے کےلئے بے پناہ محنت سے کام کیا گیاہے، یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی انتھک محنت اور مخلصانہ کاوشوں کے باعث پاکستان درست سمت کی جانب بڑھ رہا ہے اور آج کا پاکستان 2013 کے مقابلے میں کہیں زیادہ پرامن، مضبوط اور خوشحال ہے۔ گزشتہ 2 عشروں سے ملک پر چھائے اندھیرے چھٹ گئے ہےں اور بجلی کی قلت کے باعث اندھیروں میں ڈوبا ہوا ملک روشنیوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ توانائی کے متعدد منصوبوں کے مکمل ہونے سے ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو چکی ہے۔ 22 ماہ کی ریکارڈ مدت میں توانائی کے چار بڑے منصوبے مکمل کئے گئے ہیںجبکہ جاری منصوبوں کی تکمیل سے مستقبل مےں بجلی وافرہوگی۔ وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے ان خےالات کا اظہار لندن مےں پاکستان مسلم لےگ(ن) کے عہدےداروں کے اےک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کےا۔وزےراعلیٰ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی مےں توانائی کے بحران نے قومی معیشت سمےت سے ہر شعبے کو بری طرح متاثر کیا تھا۔ توانائی بحران، بیمار معیشت اور تباہ حال ادارے سابق کرپٹ حکمرانوں کے تحفے تھے،ہم نے قوم کو ان مسائل سے نجات دلائی ہے ۔سابق حکمرانوں نے غریب عوام کی محنت کی کمائی کوبے دردی سے لوٹا اور ان کے حق پر ڈاکہ ڈالا۔ میرٹ کو پامال کرکے باصلاحیت نوجوانوں کو ان کے حق سے محروم کیا۔ سابق حکمرانوں نے اپنے دور حکومت میں لوٹ مار اور کرپشن کا ایسا بازار گرم کیا جسے قوم کبھی بھلا نہیں سکتی۔ ان حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار کے باعث ہی ملک میں غربت، افلاس اور مایوسی کے بادل چھائے ہوئے تھے۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے نام پر اپنی جیبیں بھرنے والوں نے غریب عوام کا حق چھینا،جب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اقتدار میں آ کر ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کا سفر شروع کیا تو دھرنا گروپ آ گیااور دھرنوں سے ترقی کا عمل متاثر ہوا اورمنصوبوں میں تاخیر ہوئی،دھرنا سیاستدانوں نے مشکلات میں گھری قوم کے مسائل میںمزےد اضافہ کیا۔ تبدیلی کے نعرے لگانے والوں نے ترقی کے سفر کو تنزلی کا سفر بنانے کی ناکام کوشش کی۔ عوام ان کے عزائم کو بھانپ گئے اور اس لئے ان کے منفی کردار سے لاتعلق رہے۔ دھرنوں اور لاک ڈاﺅن کے ذریعے ان عناصر نے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔2018 کے عام انتخابات میں پاکستان کے عوام انہیں ایک بار پھر مسترد کر دیں گے۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مےں کامےابی پر نو منتخب صدر پیر کلیم احمد خورشید،جنرل سیکرٹری صفدر حسین تارڑ ، نائب صدورقمرالزمان قریشی، فرید احمد ڈاہیو، ملک مسعودالرحمان، محمد روﺅف عطا اور فنانس سیکرٹری ارشد زمان کیانی کو مبارکباد دی ہے اور امیدظاہر کی کہ نومنتخب قیادت وکلاءبرادری کے اعتماد پر پورا اترے گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

